منڈگوڈکے 2گھروں میں چوری کی واردات ۔تالا توڑ کر چوروں نے اڑائے نقدی سمیت لاکھوں روپے مالیت کے زیورات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th August 2018, 8:14 PM | ساحلی خبریں |

منڈگوڈ 10؍اگست (ایس او نیوز) منڈگوڈ کی کے ایچ بی کالونی میں روٹری اسکول سے قریب دو مکانات کے تالے توڑ کر چوروں نے 95ہزار روپے نقد اور 3.61 لاکھ روپے مالیت کے زیورات پر ہاتھ صاف کردیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ چوری کی پہلی واردات جس گھر میں پیش آئی ہے وہ محمد حسین عبدالستار مرجانکر کا ہے،جہاں سے 65ہزارروپے نقد اور1.45ہزار روپے مالیت کے سونے کے زیورات چراے گئے ہیں۔جبکہ دوسری واردات اسی کالونی میں واقع رام سوامی سمپت ایّنگر کے گھر میں پیش آئی ہے۔جہاں سے 30ہزار روپے نقد اور 2.81ہزار روپے مالیت کے سونے کے زیورات پر چوروں نے ہاتھ صاف کردیاہے۔

دونوں گھروں میں چوری کی واردات اس وقت پیش آئی ہے جب گھر کے سب لوگ باہر گئے ہوئے تھے۔ چوروں نے دروازے کا قفل توڑنے کے بعد اندر موجود الماری کے دروازے توڑ کر نقدی اور زیورات اڑا لیے ہیں۔دونوں وارداتوں کے سلسلے میں پولیس نے شکایت درج کرلی ہے۔ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس این ڈی ناگیش اور سرکل انسپکٹر کرن کمار نائک نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا اور تحقیقات کے تعلق سے عملے کو ضروری ہدایات دیں ۔پولیس نے بتایا کہ فنگر پرنٹس ماہرین کی مدد سے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی