منڈگوڈ: دارالعلوم دستگیریہ رضویہ میں تکمیل حفظ قرآن پر دستاربندی کاجلسہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 19th May 2017, 9:13 PM | ساحلی خبریں |

منڈگوڈ:19/مئی (ایس اؤنیوز)شہر کے دارالعلوم دستگیریہ رضویہ مدرسہ سے امسال حفظ قرآن مکمل کئے 4طلبا کی جمعہ کو نورانی مسجد میں منعقدہ پروگرام میں دستار بندی کی گئی ۔

حفظ قرآن مکمل کئے محمد علی اجگر، رضا قادری ، جمیل اختر اور شوکت علی طلبا کی کرناٹکا کے مفتی انور علی ہشمتی نے دستار باندھ کر انہیں حافظ کی سند عطاکی ۔ اس موقع پر مولانا مختیار عالم قادری ، حافظ قاری محمد جاوید رضا اور حضرت مولانا قاری دانش رضا نے طلبا سے خطاب کیا۔ خیال رہے کہ دارالعلوم دستگیریہ رضویہ مدرسہ میں فی الوقت 50سےز ائد متعلم مختلف شعبہ جات میں زیر تعلیم ہیں۔ جلسہ میں حاجی بڈھن صاحب بینڈیگیری ، مدرسہ کے سکریٹری محی الدین خان پٹھان، فخر الدین ، مکتوم صاحب، راجا انٹال، عبدالمناف تڈس وغیرہ شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...