منڈگوڈ:11/اکتوبر(ایس اؤ نیوز) گزشتہ 2دنوں سے برس رہی بارش اور ہوا سے تعلقہ کے مختلف مقامات پر دھان کی فصل برباد ہونے کے نتیجے میں دھان مالکان کو کافی نقصان ہواہے۔
ہرسال کسان کسی نہ کسی نقصان میں پھنستے جارہے ہیں، مگرا مسال اچھی بارش ہونے کی وجہ سے دھان کی بہترین فصل کھڑی ہوئی تھی کسان بھی خوش تھے، اب جب کہ فصل کاٹنے کا وقت تھاتو پچھلے 2دنوں سے برسی بارش اور ہوا کی وجہ سے دھان کی فصل زمین بوس ہوگئی ہے، بعض مقامات پر آدھی فصل کو نقصان پہنچا ہے تو کہیں پوری فصل برباد ہوگئی ہے۔ علاقہ میں کسان سب سے زیادہ دھان کی فصل پر انحصار کرتے ہیں، فصل کی بربادی کے بعد کسان کافی مایوس ہیں۔