منڈگوڈ: بچہ شادی کو سماجی سطح پر ختم کرنا سب کا فرض ہے :تحصیلدار اشوک گرانی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 19th May 2017, 8:51 PM | ساحلی خبریں |

منڈگوڈ:19/مئی (ایس اؤنیوز)محکمہ برائے خواتین واطفال اور بچہ ترقی منصوبہ منڈگوڈ ، ضلع قانونی خدمات بورڈ اور تعلقہ انتظامیہ اور ضلع بچہ تحفظ مرکز کے اشتراک سے انسداد بچہ شادی قانون 2012کے متعلقانسداد بچہ شادی افسران کے لئے جمعہ کو ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد تعلقہ پنچایت ہال میں کیا گیا ۔

مقامی تحصیلدار اشوک گرانی نے ورکشاپ کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ دنوں میں بچہ شادی میں کافی اضافہ ہواہے، بچہ شادی کی وجہ سے بچوں کو نہ ٹھیک طرح سے تعلیم ملتی ہے نہ ان کی دیکھ بھال ہوتی ہے اور اسی وجہ سے ناخواندگی کی شرح میں اضافہ ہوتاہے۔ اس کے علاوہ بچے ذہنی و جسمانی سطح پر ٹھیک طرح سے پرورش نہیں پاتے ہیں۔ ان تمام وجوہات کی بنا سماج میں بچہ شادی کی روایت کا ازالہ لازمی ہوگیا ہے، ایک صحت منداور بہتر سماج کی تعمیر میں ہم سب اپنی ذمہ داری ادا کرنی ضروری ہے اور بچہ شادی کو سماج سے نکال باہر کرنے میں ہم سب کو متحرک ہونےکی اپیل کی۔ وکلاء انپورنا ایس بھٹ اور آر ایم ملگی کر نے اپنے مقالات کو پیش کیا۔ اس موقع پر کئی افسران موجود تھے۔ دیپا بڈیگیر نے استقبال کیا تو للتا رائیکر نے پرارتھنا کی ۔پورنیما دوڈمنی نے نظامت کی ، سریکھا ملاپور نے شکریہ اداکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...