منڈگوڈ:فیس بک پر اننت کمار ہیگڈے کے خلاف ہتک آمیز پوسٹ۔پولیس میں شکایت۔پولیس کی طرف سے عدالت میں نمٹانے کی ہدایت 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st November 2017, 8:38 PM | ساحلی خبریں |

منڈگوڈ، 21؍نومبر(ایس او نیوز)بیلگاوی کے کتّور میں بی جے پی پریورتن یاترا اجلاس کے دوران مرکزی وزیر مملکت اننت کمار ہیگڈے نے وزیر اعلیٰ سدارامیا کے خلاف جو ہتک آمیز ریمارکس کیے تھے وہ معاملہ اب مختلف رنگ اختیار کرگیا ہے۔

اننت کمار نے اپنے خطاب کے دوران سدارامیا کی تذلیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ووٹ حاصل کرنے کے لئے کچھ بھی کرسکتے ہیں یہاں تک کہ کسی جوتے اٹھانے کے لئے بھی تیار ہوسکتے ہیں۔ان ریمارکس کی مذمت خود وزیراعلیٰ نے دو دن قبل کی تھی۔ لیکن سدارامیا کی حمایت میں اور اننت کمار ہیگڈے کے خلاف فیس بک پر جوابی حملہ کرتے ہوئے جس قسم کی تحریر پوسٹ ہوئی ہے اس کے خلاف اننت کے حمایتی گنیش شیرالی نامی شخص نے منڈگوڈ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مضمون سے وزیرمملکت اننت کمار کی تذلیل ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ چونکہ یہ ہتک عزت کا معاملہ ہے اس لئے اس کو عدالت میں ہی نمٹانے کی ہدایت دیتے ہوئے پولیس تھانے کے افسر نے اپنے ہاتھ اٹھا لیے ہیں۔

فیس بک پرنمّا دیو درگا نامی پیج پر اننت کمار کے خلاف جو جوابی حملہ ہوا ہے اس میں اننت کمار کی تحقیر کرتے ہوئے اس کے لئے "لوفر، نمک حرام" جیسے الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے۔اس مضمون میں کہا گیا ہے کہ سدارامیا کی نسل کا رشتہ ان لوگوں سے ملتا ہے جنہوں نے انگریزوں کے سامنے سینہ تان کر ملک کی حفاظت کی ہے جبکہ اننت کمار کی جڑیں ان لوگوں سے ملتی ہیں جو غیر ملکی آریائی ہیں۔ جنہوں نے انگریزوں کے جوتے اٹھانے کاکام کیا تھا۔دھمکی آمیز لہجے میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ مسٹر ہیگڈے نے اگر یونہی زبان درازی جاری رکھی توپھرتم لوگوں کوبھارت سے تمہارے اصلی وطن کی طر ف بھگانا ضروری ہوجائے گا۔اس لئے ہوشیار رہو!

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔