منڈگوڈ:بی جے پی پریورتن اجلاس کے دوران جیب کتروں نے دکھائی ہاتھ کی صفائی۔ایک کارکن کی جیب سے اڑائے ایک لاکھ روپے!

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th November 2017, 9:35 PM | ساحلی خبریں |

منڈگوڈ18؍نومبر(ایس او نیوز) منڈگوڈ شہر میں منعقدہ بی جے پی اجلاس کے دوران جیب کتروں نے اپنے ہاتھ کی صفائی دکھائی اور اجلاس میں شریک ایک کارکن کی جیب سے ایک لاکھ روپے اڑانے میں کامیاب ہوگئے۔

بی جے پی کی طرف سے چلائی جارہی پریورتن یاترا کے سلسلے میں منعقدہ جلسے میں شریک ہوکر اپنی رقم سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے شخص کا نام منجو ناتھ بتایا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ کارکن جب بی جے پی چیف یڈی یورپا کے فوٹو نکالنے میں مگن تھا تو اس وقت چوروں نے اس کی جیب صاف کردی۔منڈگوڈ پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...