منڈگوڈ: آنگن واڑی بچوں کے لئے فراہم کردہ اناج کی غیر قانونی سپلائی : سواری اور ڈرائیور پولس کی تحویل میں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 4th August 2018, 6:59 PM | ساحلی خبریں |

منڈگوڈ  :4/ اگست (ایس اؤ نیوز)   حکومت کی طرف سے آنگن واڑی بچوں کے لئے مہیا کردہ اناج کو غیر قانونی طورپر ٹاٹاایس کے ذریعے سپلائی کئے جانےکی مصدقہ خبر پر کارروائی کرتے ہوئے پولس نے سواری سمیت اناج  وغیرہ کو ضبط کرلینے کا واقعہ منڈگوڈ کے سنولی نامی دیہات میں پیش آیا ہے۔

تعلقہ کے سنولی دیہات کی آنگن واڑی مرکز  میں بچوں کے لئے فراہم کردہ اناج کو غیر قانونی طورپر تین تھیلوں میں بھر کر ٹاٹا ایس کے ذریعے سپلائی کئے جانےپر شبہ کرتے ہوئے دیہی عوام نے منڈگوڈ پولس کو اطلاع دی۔ پولس شہر میں سواری کو روک کر تلاشی لی تو تھیلوں میں گوڈ، مونگ ، دودھ کی پاکٹ اور تیل کا پتہ چلاتو پولس نے ڈرائیو ر اور سواری کو اپنی تحویل میں لیا۔ اس سلسلے میں دیہی عوام جب پولس تھانے میں کیس درج کرنے کے لئے آگے بڑھے تو پولس نے  متعلقہ محکمہ جات کے افسران کی طرف سے اناج اپنے محکمہ کا ہونے کے متعلق  تحریری شکایت ضروری ہونے کی بات کہی۔

معاملے کو لے کر تعلقہ پنچایت افسر کو پولس تھانہ بلا بھیجا گیا لیکن افسر نے اعلیٰ افسران سے بات کرنے کے بعد شکایت درج کرنے کی بات کہہ کر چلے گئے۔آنگن واڑی کے  غذائی اشیاء کو ضبط کرکے پولس تھانے میں رکھے جانے کے باوجود رات 8بجے تک متعلقہ محکمہ کی  غفلت پر عوام نے سخت برہمی کااظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق یہ انا ج آنگن واڑی کی کارکن کے بھائی اور شوہر کی طرف عوام نے اشارہ کرتے ہوئے محکمہ کی طرف سے کڑی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔