ممتا حکومت نے امت شاہ کے بعد اُترپردیش کے وزیراعلیٰ آدتیہ ناتھ کے ہیلی کاپٹرکو بھی نہیں دی اُترنے کی اجازت، ریلی منسوخ

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 4th February 2019, 1:22 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کولکاتہ:3 /فروری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال کی ممتا حکومت نے امت شاہ کے بعد اُترپردیش کے وزیراعلیٰ آدتیہ ناتھ کے ہیلی کاپٹرکو بھی اُترنے کی اجازت نہیں دی ہے جس کے ساتھ ہی ادتیہ ناتھ کی ریلی منسوخ ہوگئی ہے۔ اُترپردیش کے وزیراعلیٰ دفتر سے کہا گیا ہے کہ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ مغربی بنگال کے بالوگھاٹ میں ایک ریلی میں شرکت کرنے  والے تھے، مگر ریلی کیلئے اجازت نہیں دی گئی۔ وزیراعلی دفتر سے  کہا گیا ہے کہ مغربی بنگال کی حکومت نے کسی بھی نوٹس کے بغیر ریلی کی اجازت کو مسترد کردیا، جسے لے کرایک بار پھرکشیدگی کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔

مقامی بی جے پی کے کارکنوں نے بھی ریلی کی منسوخی کے خلاف احتجاج شروع کردیا ہے۔اس دوران یوگی آدتیہ ناتھ نے ریلی کو فون سے خطاب کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بی جے پی کے صدر امت شاہ کی بھی مالدہ میں ریلی سے پہلے اجازت کو لے کر تنازعہ ہو گیا تھا۔یوگی کے انفارمیشن مشیر متینجے کمار نے یوگی کی ریلی کو لے کر ممتا حکومت کو نشانے پر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ یوپی سی ایم کی مقبولیت کا اثر ہے کہ ممتا بنرجی نے ہیلی کاپٹر لینڈ کرانے کی اجازت ہی نہیں دی۔

مغربی بنگال بی جے پی کے لیڈر مکل رائے نے بھی اس پر غصے کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ وہاں ایک باقاعدہ ہوائی اڈہ ہے، ہیلی کاپٹر کو وہاں زمین پر اُترنے  کی اجازت دینے سے کیوں انکار کیا گیا؟ یہ مغربی بنگال کی حکومت کا ایک غیر جمہوری قدم ہے۔

بتا دیں کہ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور مغربی بنگال بی جے پی ریاستی انچارج کیلاش وجے ورگیہ نے سی ایم یوگی  کے لئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہیلی کاپٹر لینڈنگ کی اجازت نہ دئے جانے کو لے کر ممتا بنرجی کی مذمت کی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ جمہوریت میں کسی بھی سیاسی جماعت کی سرگرمیوں کو روکنے کا حق نہیں ہے،ہم ممتا جی کے اس عمل کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر لینڈنگ کی میٹنگ اور اجازت نامہ کی اجازت 3دن سے کی گئی تھی،اجازت اسمبلی میں دی گئی تھی کیونکہ یہ ریلوے انتظامیہ کی زمین تھی۔

یاد رہے کہ کچھ دن پہلے بی جے پی صدر امت شاہ بھی مغربی بنگال میں ریلی کرنے جانے والے تھے۔انہوں نے ریاستی حکومت پر  الزام لگایاتھا کہ ان کے ہیلی کاپٹر کو وہاں اُترنے کی اجازت نہیں دی گئی،تاہم ممتا بنرجی نے واضح کیا تھا کہ ہیلی کاپٹر کو اجازت دی گئی تھی لیکن یہ مسئلہ سیکوریٹی کے بارے میں تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ بی جے پی غلط معلومات پھیلا کر لوگوں کو گمراہ کر رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...