ممبئی میں ایک نو جوان کو وائی فائی کا نام لشکر طالبان رکھنا پڑا منہگا ، پولیس نے کیا گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th February 2019, 11:23 PM | ملکی خبریں |

ممبئی، 18 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ایک کالونی کے لڑکے تب چونک گئے جب انہیں اپنے ارد گرد کے وائی فائی لاگ ان میں لشکر طالبان کا نام نظر آیا، وہ سب اس بات سے گھبرا گئے۔ اس کی معلومات انہوں نے پولیس کو دی۔ معاملہ کی معلومات پر خود پولیس بھی چونک گئی۔ واقعہ مہاراشٹر میں کلیان علاقے کی ہے۔مہاراشٹر میں تھانے ضلع کے کلیان علاقے میں کھڑکپاڑا علاقے کے لوگ اس وقت ششد ررہ گئے جب وہاں کے وائی فائی نیٹ ورک میں لشکر طالبان نظر آیا۔ یہ نام اس وقت نظر آتا تھا جب کوئی وائی فائی لاگ ان کے سرچنگ میں جاتا تھا، سیکورٹی کے نقطہ نظر سے امرت ہیون ہاؤسنگ کمپلیکس کے رہنے والوں نے سوشل میڈیا گروپ پر میسج بھیجا، اس پر کالونی کے لوگوں نے اس معاملے پر میٹنگ کی اور اس معاملے کو کھڑکپاڈا پولیس اسٹیشن لے گئے۔کالونی کے ونانک ایر اور ان کے ساتھیوں نے بتایا کہ جب وہ اپنے موبائل نیٹ ورک کو وائی فائی کے لئے سرچنگ میں ڈالتے تھے تو اس میں لشکر طالبان کا نام نظر آتا تھا، ہمیں پتہ تھا کہ کسی نے یہ نام رکھا ہوگا لیکن ہم اپنے کمپلیکس میں کوئی چانس نہیں لینا چاہتے تھے، اس کی وجہ سے ہم پولیس اسٹیشن پہنچے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اس پر فوری طور پر فعال ہو گئی اور اس لاگ ان کے بارے میں پتہ لگایا، جانچ میں پتہ چلا کہ پڑوس کے کمپلیکس میں یہ وائی فائی نیٹ ورک کام کر رہا تھا، اس بات کا پتہ چلتے ہی فلیٹ کے مالک اور اس کے بیٹے کو پولیس اٹھا کر لے گئی۔ پولیس اسٹیشن میں فلیٹ مالک کے بیٹے نے تسلیم کیا کہ اس نے ہی اپنے وائی فائی لاگ ان کا نام دہشت گرد تنظیم کے نام پر رکھا تھا۔پولیس نے اس معاملے میں بتایا کہ ہم نے جب لڑکے کے اس کے بارے میں سوال کیا تو لڑکے نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کچھ انوکھا کرنے کے لئے اس نے ایسا کیا، ہم نے اسے سمجھایا کہ ایسا نام کوئی استعمال نہیں کر سکتا تو اس نے کہا کہ میں نام چینج کر دوں گا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔