آئی پی ایل 2018 : ممبئی انڈینس نے کولکاتہ کو 102 رنوں سے شکست دیدی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th May 2018, 1:03 PM | اسپورٹس |

 کولکاتہ،10؍مئی (ایجنسی) آئی پی ایل کے ایک میچ میں دفاعی چمپئن ممبئی انڈینس نے ایشان کشن کی طوفانی اننگز کے بعد گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کو 102 رنوں سے شکست دیدی۔ ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ممبئی انڈینس نے ایشان کشن کی طوفانی اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورس میں 6 وکٹ کے نقصان پر 210 رن بنائے اور کولکاتہ کو جیت کیلئے 211 رنوں کا ہمالیائی ہدف دیا ، جس کے جواب میں کولکاتہ کی پوری ٹیم 18.1 اوورس میں صرف 108 رن بناکر آوٹ ہوئی۔

کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کی طرف سے سنیل نارائن نے چار ، کرس لن نے 21، اتھپا نے 14 ، نتیش رانا نے 21 ، رسل نے دو ، کارتک نے پانچ ، رنکو سنگھ نے پانچ ، ٹام کرن نے 18 ، پیوش چاولہ نے 11 ، کلدیپ یادو نے پانچ اور پرسدھ نے ایک رن بنائے ۔ ممبئی کی طرف سے کنال پانڈیا اور ہاردک پانڈیا نے دو دو وکٹ لئے جبکہ میکلنگھن ، بمبرہ ، مینک مارکنڈے اور بین کٹنگ نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔

ممبئی انڈینس کی طرف سے سوریہ کمار نے 36 رن ، لوئس نے 18 رن ، روہت شرما نے 36 رن ، ایشان کشن نے 62 رن ، ہاردک پانڈیا نے 19 رن ، بین کٹنگ نے 24 رن اور کنال پانڈیا نے 8 رن بنائے ۔ کولکاتہ کی طرف سے پیوش چاولہ نے تین وکٹ لئے جبکہ پرسدھ کرشنا ، ٹام کرن اور سنیل نارائن نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

آسٹریلوی گیند بازوں کو لمبے قد کا فائدہ ملے گالیکن ہندوستانی بلے باز بھی تیار: روہت

ہندوستانی نائب کپتان روہت شرما نے کہا کہ آسٹریلیا کے گیند بازوں کو اپنے لمبے قد کا فائدہ ملے گا لیکن ان کی ٹیم بھی اس بار کرکٹ کی نئی تاریخ رقم کرنے کو تیار ہیں۔ہندوستانی ٹیم دورے کا آغاز 21 نومبر کو ٹی 20 میچ سے کرے گی

کوہلی کے بعد روہت کو بھی روکنے کی حکمت عملی بنا رہا ہے آسٹریلیا

ہندوستانی اوپنر روہت شرما کے لیے آسٹریلیا حکمت عملی بنارہا ہے اور اس کا انکشاف تیز گیند باز ناتھن کولٹر نال نے کیا ہے۔ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کے علاوہ روہت دیگر بلے باز ہے جو بدھ سے شروع ہونے والی محدود اوورز کی سیریز میں آسٹریلیا کے لیے سردردبن سکتے ہیں۔