ممبئی : کثیر المنزلہ عمارت میں لگی آگ، ایک کی موت، 19دیگر شدید زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd December 2018, 12:34 AM | ملکی خبریں |

ممبئی ،02؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ممبئی کی ایک کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگنے سے ایک خاتون کی موت ہو گئی جبکہ 19 دیگرافراد شدید جھلس گئے ہیں۔واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا ۔پولیس نے تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرا دیا ہے۔اس واقعہ میں ایک 70 سالہ خاتون کی موت ہوئی ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد فائربریگیڈیئرکی گاڑی قابو پانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔پولیس کے مطابق واقعہ 18 منزلہ عمارت اشوکا سمراٹ کا ہے۔اتوار کی صبح عمارت کی تیسری منزل پر آگ کے شعلوں کو دیکھا گیا۔اس کے بعد آگ فلور کے دیگر فلیٹ تک پہنچ گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد فائربریگیڈیئرکے محکمے اور پولیس نے عمارت میں پھنسے ہوئے 50 سے زیادہ لوگوں کو محفوظ نکالا ۔ ایک سینئر افسر کے مطابق آگ کی وجہ سے کل 96 لوگ پھنسے ہوئے تھے۔ فائربریگیڈیئرکے محکمہ نے پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لئے صبح تقریبا تین بجے ریسکیو آپریشن کی شروعات کی۔اس کے بعد لوگوں کو عمارت سے باہر نکالا گیا۔نکالے گئے تمام لوگوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ایک بزرگ خاتون جس کی شناخت لکشمی کے طور پر کی گئی اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔جبکہ 77 لوگوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد رخصت کر دیا گیا۔

وہیں اب بھی 19 لوگوں کو اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔بتا دیں کہ گزشتہ چند ماہ میں ممبئی میں اس طرح کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔اس سے پہلے ممبئی کے اندھیری مضافات میں ویرا دیسائی روڈ پر واقع ایک کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگنے سے دو افراد کی موت ہو گئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...