زبردست بارش سے ممبئی بے حال؛ 9 گھنٹوں میں 12 انچ بارش، اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th August 2017, 10:15 PM | ملکی خبریں |

ممبئی 29/اگست (ایس او نیوز/ایجنسی)  گزشتہ تین دنوں سے لگاتار  بارش کے نتیجے میں ممبئی بے حال ہوگیا ہے. منگل کو صبح 9  بجے سے اب تک 30 سینٹی میٹر (304 ملی میٹر) بارش صرف 9 گھنٹوں میں ریکارڈ کی گئی ہے. شہر کے بہت سے علاقوں میں پانی بھرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کا اثر ٹرین اور روڈ ٹریفک پر دیکھا گیا ہے. بہت سے علاقوں میں لوکل ٹرین نہیں چل رہی ہیں. آسمان میں کالے بادل چھانے اور پورے علاقہ میں اندھیرا چھا جانے  کی وجہ سے، چھتر پتی شیواجی انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر پرواز کی کارروائی میں بھی دشواری پیش آئی ہے بتایا گیا ہے کچھ وقت تک فلائٹ آپریشن روک دی گئی تھی. اُدھر  مہاراشٹر حکومت نے تمام دفاتر کو  جلد چھٹی  کرنے کا  حکم دے دیا ہے جبکہ  کل بدھ کو  اسکولوں اور کالجوں میں بھی چھٹی کا اعلان  کیا گیا ہے.  محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں میں ممبئی میں مزید بھاری بارش ہوسکتی ہے. اس بارش کو دیکھ کر، یہ کہا جارہا ہے کہ کہ ممبئی میں 2005 جیسے حالات پھر پیدا ہوگئے  ہیں. لیکن  محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل  کے جے رمیش نے اس بات سے انکار کیا ہے.

بھاری بارش کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے  ممبئی کے  لوگوں سے محفوظ جگہ پر رہنے اور احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

1) ممبئی میں صورتحال خراب کیوں ہو سکتی ہے؟
گزشتہ تین دنوں سے ممبئی میں لگاتار بارش ہورہی ہے. پیر صبح 8 بجے سے  منگل صبح  تک  تقریبا 152 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

موسم کی جانکاری دینے والی  ویب سائٹ اسکائی میٹ کے مطابق، ممبئی میں  9 گھنٹوں میں 30 سینٹی میٹر (304 ملی میٹر) بارش درج کی گئی ہے.  اُدھر محکمہ موسمیات پونے  کے افسر اے کے سریواستونے کہا کہ ممبئی، جنوبی گجرات، کونکن، گوا اور ویسٹ ودھربھ  میں 24 سے 48 گھنٹے میں بھاری بارش ہوسکتی ہے. جس کے نتیجے میں حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔

2) کس علاقے  میں سب سے زیادہ  بارش ہوئی  ؟
بی ایم سی کے ڈپٹی میونسپل کمشنر سُدھیر نائک نے بتایا  کہ وڈالا  میں سب سے زیادہ 253 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

3) کون کونسے  علاقے  متاثر ہوئے ہیں؟
ممبئی کی لائف  لائن لوکل  ٹرین پر بارش کا بہت برا اثر پڑا  ہے. سینٹرل ویسٹرن اور ہاربر لائنز پر لوکل ٹرین  رک رُک کر چل رہی ہیں. کچھ علاقوں میں بیسٹ کی بس  سروس بھی بند ہے. نہ آٹو سڑکوں پر نظر آرہی ہے اور نہ ہی  ٹیکسی دکھائی دے رہی ہے۔  لوگوں کو ریلوے اسٹیشنوں سے پیدل چلتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
شدید بارش سے فلائٹ آپریشن پر بھی اثر پڑا ہے اور بالخصوص لو ویزی بلیٹی (کم دکھائی دینے سے )  چھتر پتی  شیواجی  انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر پرواز کی کارروائی کو  کچھ وقت کے لئے روکنا پڑا ہے۔اسی طرح ، تین ہوائی جہازوں کو  احمد آباد ائرپورٹ بھی روانہ کردیا گیا ہے.
لوئر پریل، جوگشوری، وکھرولی، دادر، ایلفسٹن رود، کُرلا، اندھیری، کھار ،گھاٹ کوپر اور ہند ماتا  علاقوں میں سڑکوں پر بھاری مقدار میں پانی جمع ہوجانے سے روڈ بلاک ہوگیا ہے۔ 
- پریل میں واقع KEM ہسپتال کے گراؤنڈ فلور میں  پانی بھر گیا ہے. جس کی وجہ سے 30 مریضوں کو دوسری اوپری منزلہ کمروں میں  منتقل کرنا پڑا ہے۔

4) ممبئی پولیس نے کہا -زیادہ ضروری کام ہونے پر ہیگھر سے باہر نکلیں
ممبئی میں صبح سے ہورہی  بھاری بارش  اور جگہ جگہ پانی بھرجانے کے بعد پولیس لوگوں زیادہ ضروری ہونے پر ہی گھر وں سے باہر نکلنے عوام سے اپیل کی ہے. ممبئی پولیس نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ : شہر کے کئی  علاقوں میں پانی جمع ہوجانے سے  ٹریفک سست روی سے آگے بڑھ رہیہے اور بہت سارے جگہوں پر راستے جام ہوگئےہیں، اس لئے پولس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ بے وجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔پولس نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر کوئی  پانی بھرنے کے باعث کسی جگہ پھنس گئے ہوں  تو  ٹویٹر پر پولس کو خبر کی جاسکتی ہے یا پھر نمبر 100 کو ڈائل کرسکتے ہیں۔

5) بارش نے 26 جولائی، 2005 کی یاد تازہ کردی
آج کی بارش نے ممبئی کے 26 جولائی2005  کے حالات کی یاد تازہ کردی ہے۔ اُس وقت ہزاروں لوگ   بھاری بارش کی وجہ سے رات بھر سڑکوں پر ہی پھنس کر رہ  گئے تھے۔   اُس وقت بارش کے مختلف حادثات میں  تقریبا 500 افراد ہلاک بھی ہوگئے تھے. آج منگل کو ہوئی بارش 2005 کے بعد سب سے زیادہ بارش ہے. بارش ایسی ہوئی کہ بی ایم سی  کو 12 سال کے بعد ہنگامی انتباہ (ایمرجنسی الرٹ )جاری کرنا پڑا ہے۔

البتہ محکمہ موسمیات  کے ڈائریکٹر جنرل کے جے رمیش  نے اس بات سے انکار کیا ہے اورکہا ہے کہ 26 جولائی، 2005 جیسے حالات آج پیش نہیں آئے ہیں.خیال رہے کہ 26 سے 27 جولائی کو، ممبئی میں 94 سینٹی میٹر (944 ملی میٹر) بارش ہوئی تھی۔

6) لوہے کے فریم سے 4 زخمی
 ممبئی کے  وی پی روڈ پر، منگل کو  پوسٹر لگانے والے ایک  لوہے  کا فریم گرنے سے  چار افراد زخمی ہوئے، جنہیں سیفئی ہسپتال میں ایڈمت کیا گیا ہے.
- بی ایم سی کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں بارش سے جڑے 42 حادثات سامنے آئے ہیں تاہم، ان میں کسی کے بھی ہلاکت کی کوئی خبر نہیں ہے. تین جگہوں پر دیوار گرنے کی بھی بات سامنے آئی ہے۔وہیں70 جگہوں پر شارٹ سرکیوٹ اور 200 جگہوں پر درخت  یا اُن کی شاخیں گرنے کی وارداتیں بھی پیش آئی ہیں۔

7) ممبئی میں ایک دن میں عام بارش کیا ہے؟
کے جے رمیش کے مطابق، ممبئی میں عام طور پر ایک دن میں 10 سے 15 سینٹی میٹر بارش کو معمول سمجھا جاتا ہے. ابھی تک سب سے زیادہ ایک دن میں بارش 26 جولائی، 2005 کو ہوئی تھی. 26-27 جولائی کو ایک دن میں 94 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

8) حکومت کی تیاری کیا ہے؟
- ممبئی میں این ڈی آر آر ایف کی تین  ٹیموں کو الرٹ  پر رکھا گیا ہے. 2 اضافی ٹیم کو پونے سے ممبئی  بھیجا  گیا ہے. محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں میں مہاراشٹر میں بھاری بارش کا انتباہ جاری کیا ہے. خاص طور پر شمالی کونکن علاقے میں بی ایم سی ڈپٹی میونسپل کمشنر سُدھیر نائک نے 6 بڑے پمپنگ سٹیشن قائم کیے ہیں. وہیں بی ایمسی کے  30،000  ملازموں کو  شہر کے مختلف علاقوں میں کام پر لگادیا گیا ہے۔بحریہ نے کہا ہے کہ بھاری بارش کے بعد  کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے بحریہ ہیلی کاپٹر اور غوطہ خوروں کو  تیاررکھا گیا ہے۔

9) اسکولوں اور کالجوں میں بند کا اعلان
- مہاراشٹر کے وزیر تعلیم ونود تائوڈے نے بتایاکہ بدھ کو تمام اسکول اور کالجس  بند رہیں گے۔ منگل کو کچھ اسکولوں نے جلدی ہی چھٹی کا اعلان کردیا تھا وہیں  سرکار نے  تمام دفاتر میں چھٹی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

10) مودی نے وزیراعلیٰ فڈنویس سے بات کی۔ لوگوں سے  احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل
وزیراعطم نریندر مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ  " ممبئی میں ہورہی  بارش کو لے کر میں نے مہاراشٹراکے وزیراعلی دیوندر فدناویس سے گفتگو کی ہے۔ ان حالات سے نپ نپٹنے کے لئے مرکزی حکومت مہاراشٹر حکومت کو   تمام قسم کی مدد مہیا کرائےگا."
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ محفوظ علاقوں میں رہیں اور ضروری احتیاطی تدابیراختیار کر یں
وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے بھی فون پر دیوندر فدناویس سے گفتگو کرتے ہوئے ممبئی کا حال دریافت کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...