سی ایف ایس ایل نے ملائم معاملے میں اصل ریکارڈنگ کی ڈیوائس مانگی
لکھنؤ،20؍جون (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) آئی پی ایس افسر امیتابھ ٹھاکر کو ملائم سنگھ یادو کی طرف سے موبائل فون سے دی گئی مبینہ دھمکی کے معاملے میں منگل کو مرکزی فارنسک سائنس لیبارٹری (سی ایف ایس ایل)چندی گڑھ نے سی او اویناش مشرا سے دونوں کی بات چیت میں استعمال ہوئی اصل ریکارڈنگ کی ڈیوائس فراہم کرنے کو کہا ہے۔منگل کو ڈاکٹر نوتن ٹھاکر نے بتایا کہ اس سے پہلے سی جی ایم لکھنؤ شریواستو کی ہدایت کی تعمیل کرتے ہوئے وویچک نے 12؍جون کو عدالت میں حاضر ہو کر امیتابھ کی طرف سے پہلے وویچک کو دئیے گئے کامپیکٹ ڈسک کو حاصل کر کے اسے ایس ایس پی لکھنؤ کے ذریعے سی ایف ایس ایل چندی گڑھ کو جانچ کے لیے بھیجا تھا۔سی ایف ایس ایل نے اصل ڈیوائس دینے کی بات کہتے ہوئے 16؍جون کو اسے واپس کر دیا۔منگل کو مشرا نے امیتابھ ٹھاکر کو اصل ریکارڈنگ ڈیوائس فراہم کرنے کے لیے خط لکھا ہے۔واضح رہے کہ لکھنؤ پولیس نے معاملے کو غلط بتاتے ہوئے کورٹ میں حتمی رپورٹ بھیجی تھی ،لیکن سی جے ایم نے 20؍اگست 2016کی ہدایت کے ذریعہ اسے خارج کر کے علاقائی افسر حضرت گنج سے کرائے جانے کا حکم دیا تھا، ساتھ ہی امیتابھ ٹھاکر اور ملائم سنگھ کی آواز کا نمونہ حاصل کرکے ان دونوں کی آواز کی سی ڈی لاء سائنس لیبارٹری میں ٹیسٹ کرنے کی بھی ہدایات دی تھیں۔