اجودھیا میں مسجد نہیں بچاتے تو ٹھیک نہیں ہوتا:ملائم سنگھ یادو

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd November 2017, 11:02 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،22؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سماج وادی پارٹی (ایس پی)کے بانی ملائم سنگھ یادو نے اپنی پارٹی کو آج بھی مسلمانوں کی حمایت حاصل ہونے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اجودھیا میں مسجد نہیں بچاتے تو ٹھیک نہیں ہوتا کیونکہ اس دور میں بہت سے نوجوانوں نے ہتھیار اٹھا لئے تھے۔ ملائم نے اپنے 79ویں سالگرہ پر ایس پی ریاست ہیڈکوارٹر پر منعقد پروگرام میں کہا کہ مسلمانوں نے سماج وادی پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑا ہے۔گزشتہ اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی کے لیڈر ان کا ووٹ نہیں ڈلوا سکے۔ اگر ووٹ ڈلوا دیں تو مسلمان ایس پی کو اسی طرح ووٹ کررہا ہے، جتنا پہلے کررہا تھا۔جن مسلمانوں نے ووٹ دیا ان میں سے 90فیصد نیسپا کو ہی دیا۔اس پروگرام میں پارٹی صدر اکھلیش یادو بھی موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ عام طور پر مسلمان آج بھی ایس پی کے ساتھ ہمدردی رکھتا ہے، لیکن (موجودہ حالات کو) آپ کس طرح ٹھیک کرو گے، بوتھ کس طرح چلواوگے ،ان کی مصیبت میں ساتھ دے کر۔ایس پی بانی نے کہاکہ 1990میں اپنے وزیر اعلیٰ کے دور میں ملک کے اتحاد کے لیے کارسیوکوں پر گولیاں چلوائیں۔اس میں 28 افراد ہلاک ہو گئے۔اگر اور قتل ہوتے تو ہماری سیکورٹی فورسز اور مارتے۔انہوں نے دعوی کیاکہ آج ہم آپ کو خفیہ بات بتا رہے ہیں۔اگر ہم مسجد نہیں بچاتے تواس دور کے کئی مسلم نوجوانوں نے ہتھیار اٹھا لئے تھے۔جب ہمارا پوجا کرنے کی جگہ نہیں رہے گی تو ملک ہمارا ہے کس طرح؟ ان سوالات کو آپ کوجاننا ہوگا۔گزشتہ اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی کو محض 47سیٹیں ملنے کو ’شرم کی بات‘قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اجودھیا میں گولی چلوانے کے بعد بھی 1993کے اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی 105 سیٹیں جیت گئی تھی اورپھراس کی حکومت بن گئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...