کووندسے اچھے تعلقات، بی جے پی کے پاس اکثریت،ملائم سنگھ یادونے این ڈی اے امیدوارکوبہترقراردیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st June 2017, 12:09 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،20؍جون (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )ملک کے اگلے صدر کے لیے بہارکے گورنررام ناتھ کووند کو این ڈی اے کا امیدوار بنائے جانے کابی جے پی کافیصلہ اپوزیشن کی حکمت عملی کوناکام کرتانظرآرہاہے، اپوزیشن کے وکٹ ایک ایک کرکے گرتے نظر آ رہے ہیں۔بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار،بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)کی سربراہ مایاوتی کے بعداب سماجوادی پارٹی(ایس پی)کے سرپرست ملائم سنگھ یادونے بھی کووند سے اپنے اچھے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں بہترامیدواربتایاہے۔ملائم سنگھ یادونے کہاکہ بی جے پی نے صدرکے لیے ایک اچھاامیدواردیاہے، رام ناتھ کووندسے میرے پرانے تعلقات ہیں۔انہوں نے کووندکے صدربننے کے امکانات کو بھی مضبوط بتایا۔ملائم نے کہاکہ بی جے پی کے پاس اکثریت ہے، اگرایک دوفیصدکی ضرورت پڑے گی توبی جے پی اس کا انتظام کر لے گی۔وہیں ایس پی سرپرست نے صدارتی انتخابات کولے کراپوزیشن کے سوال پرواضح طورپرکچھ نہیں بولا، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کیا فیصلہ کرے گا وہ نہیں کہہ سکتے۔اس سے پہلے بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی کل ہی بیان دے چکی ہیں کہ اگر اپوزیشن کی طرف سے کوئی دوسرا مقبول اور قابل دلت امیدوار نہیں کھڑا کیا جاتا ہے، تو وہ رام ناتھ کووند کی حمایت کریں گی، وہیں اگر جنتا دل (یو )کی بات کریں،توبہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار خود کہہ چکے ہیں کہ رام ناتھ کووند نے گورنر کے طور پر بہترین کام کیا ہے، ایک گورنرکاریاستی حکومت کے ساتھ مثالی طور پر جیسا تعلق ہونا چاہیے ، ان کا تعلق ویسا تھا۔انہوں نے کل اس بات پر خوشی بھی ظاہر کی تھی کہ بہار کے گورنر کو صدر کے عہدہ کا امیدوار بنایا گیاہے ۔نتیش نے بی جے پی کے اس فیصلے کے بعد کل ہی کووند سے ملاقات بھی کی تھی۔وہیں انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میں نے اپنے جذبات سے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی)کے صدر لالو پرساد یادو اور کانگریس صدر سونیا گاندھی کو آگاہ کردیا ہے۔نتیش نے کہا کہ کووند نے ہمیشہ گورنر ہاؤس اور گورنر کے عہدے کے وقار کا پورا خیال رکھا، ان کو اس بات کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان کے ساتھ میرے بہت اچھے تعلقات رہے ہیں۔قابل ذکرہے کہ اپوزیشن پارٹیوں نے 22؍جون کو صدارتی انتخابات کے لیے مشترکہ امیدوار پر بحث کے لیے میٹنگ بلائی ہے، اس سے پہلے ہی کئی پارٹیوں نے کووند کو حمایت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ان میں ٹی آر ایس اور اے آئی اے ڈی ایم کے بھی شامل ہیں۔اڑیسہ کے وزیر اعلی اور بیجو جنتا دل کے صدر نوین پٹنائک نے بھی کووند کی امیدواری کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...