مدرسہ ناشرالعلوم پانڈولی کے مہتمم مولانا ابراہیم سخت علیل،ہسپتال میں داخل

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 15th November 2018, 2:09 AM | ملکی خبریں |

پورنیہ:14/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بشنپور پنچایت دوبیلی ڈگروابلاک کے مشہور عالم دین مولانا ابراہیم صاحب ان دنوں سخت علیل ہیں اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ رکن شوری دارالعلوم دیوبند مولانا اسرارالحق قاسمی اور پارلیمانی حلقہ کے ایم پی نے مولانا موصوف کے لئے دعائے صحت کی ہے اور تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ مولانا کی صحتیابی کے لئے دعاؤں کا اہتمام کریں۔انہوں نے کہاکہ مولانا ابراہیم مسلمانوں میں دینی تعلیم کے فروغ اور قرآن و سنت کے علوم کی اشاعت کے لئے اپنی زندگی کو وقف کرنے والے عالم دین ہیں اور انہوں نے پوری زندگی دین کی خدمت میں بسر کی ہے،انہیں ان کی صلاحیت اور تقویٰ کی بنیاد پر مغربی یوپی کے مدرسہ ناشرالعلوم پانڈولی کاچھیالیس سال قبل اکابر علماء نے مہتمم بنایا اوران کی سربراہی میں اس مدرسہ نے بے مثال ظاہری و معنوی ترقیات حاصل کی ہیں اور اس کا سلسلہ جاری ہے۔ مولانانے کہاکہ انہوں نے خاص طورسے سیمانچل کے علاقے میں نور نبوت کا چراغ روشن کرنے میں اپنی ساری زندگی وقف کر دی اور ڈگرواکے پسماندہ اور جہالت کی تاریکی میں ڈوبے ہوئے علاقے میں تعلیمی بیداری کی تحریک چلائی ، یہاں سے سیکڑوں طلباء کو پانڈولی لے گئے اور انھیں دینی تعلیم سے آراستہ کیا ۔ مولانا قاسمی نے دہلی میں دو مرتبہ ہسپتال پہنچ کر ان کی عیادت کی ،پہلی بار تو ان کی حالت نہایت نازک تھی اور وہ بات بھی نہیں کرپارہے تھے مگر دوبارہ ملاقات کے دوران محسوس ہواکہ کچھ افاقہ ہوا ہے اور انہوں نے بات چیت بھی کی ،مولاناقاسمی نے ان کے معالج ڈاکٹروں کی ٹیم سے مل کر مولانا کی صحت کے سلسلے میں تفصیلی جانکاری حاصل کی اور امید ظاہر کی کہ انشاء اللہ ان کا آپریشن کامیاب رہے گا۔ واضح رہے کہ مولانااسرارالحق قاسمی اپنے انتخابی حلقہ کے دورہ کے دوران مولانا ابراہیم کے آبائی گاؤں بھی پہنچے اوران کے گھر جاکر ان کے فرزند قاری نعمان،مولانا سلمان،قاری عدنان ، مولانا ابوذر حنیفی،داماد مولانا سرور عالم قاسمی ودیگر اہل خانہ سے ملاقات کرکے ان کو دلاسہ دیا اور تمام مسلمان بالخصوص علماء و طلباء،ائمہ اور مدارس اسلامیہ کے ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ موصوف کی صحت عاجلہ و کاملہ کے لئے خصوصی دعاء فرمائیں۔گزشتہ جمعرات کو اچانک ہارٹ اٹیک ہواجس کے بعد انہیں دہلی کے صفدر جنگ ہسپتال میں داخل کرایاگیا گیااور انتہائی نگہہ داشت والے یونٹ میں رکھاگیاہے ،ان کے گردے میں بھی تکلیف ہے اورجانچ کے بعد ڈاکٹروں کے مشورہ سے جمعہ کے دن آپریشن طے ہواہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...