محمد یوسف کولا؛ بھٹکل انجمن پی یو کالج کے پرنسپال نامزد؛ عبدالرحیم خان کو نائب پرنسپال کا عہدہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th September 2017, 2:24 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 26/ستمبر (ایس او نیوز) گذشتہ چار سالوں سے بھٹکل انجمن کالج میں لیکچرر کے طور پر خدمات انجام دینے والے محمد یوسف کولا، کو اب انجمن پی یو کالج کا پرنسپال نامزد کیا گیا ہے، جبکہ  عبدالرحیم خان کو نائب پرنسپال کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس بات کی اطلاع انجمن پی یو کالج بورڈ کے سکریٹری جناب جاوید حُسین آرمار نے دی۔ انہوں نے بتایا کہ آج  منگل کو انجمن کالج بورڈ میں ہوئی میٹنگ میں ان باتوں کا  فیصلہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ خواتین میں محترمہ رشیدہ باشہ کو نوائط کمیونٹی میں پہلی ہیڈمسٹریس اور پہلی نوائطی  پرنسپال بننے کا شرف حاصل ہے تو مرد حضرات میں محمد یوسف کولا کو پہلے نوائطی پرنسپال ہونے کا شرف حاصل ہوگیا ہے۔ انجمن پی یو کالج فور ویمن کی پرنسپال ڈاکٹر فرزانہ محتشم بھی نوائط کمیونٹی سے تعلق رکھتی ہیں۔

محمد یوسف کولا سن 2013 میں انجمن ڈگری کالج سے منسلک ہوئے تھے، ایک سال بعد 2014 میں وہ انجمن ایم بی اے کالج میں جوائنٹ ہوئے، پھر سن 2015 میں وہ انجمن پی یو کالج میں کامرس لیکچرر کے طور پر خدمات انجام دینے لگے۔ ان کی بہترین خدمات اور طلبہ کے ساتھ ان کے بہترین برتائو  اور پڑھانے کے انداز کو دیکھتے ہوئے ا نہیں گذشتہ سال نائب پرنسپال کے عہدہ کے لئے نامزد کیا گیا تھا، اب انجمن نے مزید قدم بڑھاتے ہوئے انہیں پرنسپال کے عہدہ کے لئے نامزد کیا ہے۔ ان کی عمر 30 سال ہے۔

نائب پرنسپال جناب عبدالرحیم خان  گذشتہ آٹھ  سالوں سے انجمن پی یو کالج میں انگریزی لیکچرر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، وہ سن2003 سے 2007 تک انجمن ہائی اسکول میں انگریزی کے ٹیچر رہے، بعد میں دو سال انہوں نے حیدرآباد میں کام کیا، پھر 2009 سے اب تک وہ انجمن پی یو کالج میں  انگریزی لیکچرر کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ نائب پرنسپال نامزد ہونے سے قبل وہ اسٹوڈینٹس ویلفئر افسر کے طورپر بھی اپنی خدمات پیش کررہے تھے۔

خیال رہے کہ انجمن پی یو کالج میں محمد یوسف کولا ، کے ساتھ ساتھ نوائط کمیونٹی کے محمد غسّان چامنڈی، مولوی جعفر فقی بھائو ندوی، عمران کولا اور مولوی دانش عسکری ندوی بھی لیکچرر کے طور پر اپنی بہترین سروس سے طلبا میں اپنی ایک خاص پہچان بناچکے ہیں۔

پرنسپال منتخب ہونے پر جناب محمد یوسف کولا کے لئے بھٹکل کے مختلف اداروں کی جانب سے مبارکبادی کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔ قائد قوم اور مختلف اداروں کے سرپرست جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن نے محمدیوسف کولا کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی تقرری  نوائط کمیونٹی کے لئے نیک فال قرار دیا ہے انہوں نے اپنے پیغام میں نوائط برادری کے نوجوانوں کو تعلیم کے  میدان میں مزید آگے آنے اور قوم و ملت کے اداروں کی باگ دوڑ سنبھالنے کی درخواست کی ہے۔

  مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے صدر اور انجمن کے سابق جنرل سکریٹری جناب ایڈوکیٹ مزمل قاضیا ،  جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری، بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے صدر جناب محمد اشفاق سعدا، جنرل سکریٹری جناب محمد یوسف برماور،  بھٹکل مسلم جماعت جدہ کے صدر جناب نعمان علی اکبرا اور جنرل سکریٹری جناب  عبیداللہ عسکری نے بھی محمد یوسف کولا کو پرنسپال بننے پر مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے انتخاب پر نہایت خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔