محمداظہرالدین نے ٹی آرایس پربی جے پی سے ملی بھگت کاالزام لگایا

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 3rd December 2018, 2:14 AM | ملکی خبریں |

حیدرآباد: 2/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و کانگریس کے سینئر لیڈر محمد اظہر الدین نے کہا ہے کہ تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کو ووٹ دینا بی جے پی کے ووٹ دینے کے مترادف ہے کیونکہ ٹی آرایس نے جی ایس ٹی ، صدارتی، نائب صدر کے انتخابات میں بی جے پی کاساتھ دیاتھا۔اظہر الدین نے تلنگانہ میں عظیم اتحاد کی حلیف جماعت تلگودیشم کے امیدوار ناما ناگیشور راو کے ساتھ آج کھمم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ٹی آرایس نے اقلیتوں کو نظر اندا ز کردیا۔انہوں نے کہا کہ ٹی آرایس حکومت نے 12فیصد ریزرویشن مسلمانوں کو دینے کا وعدہ کیا تھا جو پورا نہیں ہوسکا۔ یہ ٹی آرایس کا جھوٹا وعدہ ثابت ہوا اور جب وزیراعلیٰ سے اس تعلق سے پوچھا گیا تو ان سے سوال پوچھنے والے کو نامناسب جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ وہ اس سوال کرنے والے کے باپ کو بتائیں گے۔ وزیراعلی کے عہدہ پر رہنے والے شخص کو اس طرح کی بات نہیں کرنی چاہئے کیونکہ عوام نے ان کو یہ عہدہ دیا ہے اور وہ عوام کو جوابدہ ہیں۔کانگریسی لیڈر نے کہا کہ تلنگانہ میں حکومت کی لاپرواہی کے سبب26 اقلیتی کالجس بند ہوچکے ہیں کیونکہ حکومت ان کو فنڈس نہیں دے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اقلیتی فنڈس واپس کردیا گیااور اس کا مناسب استعمال نہیں کیاگیا۔اردو اکیڈیمی کیلئے بھی حکومت نے کچھ نہیں کیا۔وقف بورڈ کے دفتر کو کچھ عرصہ پہلے مقفل کردیاگیا تھا۔اظہرالدین نے اپیل کی کہ تلنگانہ کی اقلیتیں ریاست کی ترقی کیلئے متحد ہوکر عظیم اتحاد کے حق میں ووٹ دیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اقلیتوں اور ہر طبقہ کیلئے کام کریں گے۔انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت نے وعدہ کے مطابق عوام کو ڈبل بیڈروم کے مکانات نہیں دیئے۔حکومت کو پانچ سال کیلئے رائے عامہ دیاگیا تھا لیکن 9ماہ پہلے ہی انتخابات کر وائے جارہے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ حکومت وعدوں کو پورا نہیں کرپائی۔پروجیکٹس کو ری ڈیزائن کرتے ہوئے ان کے تخمینی مصارف میں اضافہ کردیاگیا۔یہ پروجیکٹس کانگریس کے ہی ہیں۔ شادی مبار ک اسکیم کی کئی فائلس زیرالتوا ہیں۔تین ایکڑ اراضی غریبوں کو دینے کا بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔ٹی آرایس نے عوام سے جھوٹے وعدے کئے۔انہوں نے واضح کیا کہ تلنگانہ میں ترقی نہیں ہوئی۔ہر خاندان کے ایک فرد کو ملازمت دینے کاوعدہ بھی پورا نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں عظیم اتحاد کے قیام کے سلسلہ میں ناما ناگیشور راو کا بہت بڑا رو ل رہا۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...