عثمان شریف کو عمر قید کی سزا دینے کا مطالبہ؛ چنتامنی کے مختلف علماء اور سیاسی لیڈروں کے مذمتی بیانات 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th August 2016, 11:55 AM | ریاستی خبریں |

چنتامنی:28 /اگست(محمد اسلم/ایس او نیوز) پچھلے 22 /اگست کو چنتامنی تعلق چنسندرا کے قریب قومی شاہراہ بنگلور روڈ پر مدرسہ محمودیہ کے ایک طالب علم عبدالنواز کا گلا کاٹ کر قتل ہوا تھا۔ اور اس ضمن میں پولس کے بقول گذشتہ روز اُس مدرسہ کے مہتمم عثمان اللہ شریف نے اس جرم کو تسلیم کرلیا تھا ۔آج اس کی مذمت کرتے ہوئے شہر کے کئی علماء اور سیاسی لیڈروں نے آخباری بیان جاری کیا ہے۔ دارالعلوم محمدپور کے مہتمم مولانا محبوب عالم صاحب نے اپنے آخباری بیان میں کہا کہ عثمان اللہ شریف کو عمر قید سزا دینی چاہئے۔ ایسے ایک مہتمم سے سارے علماء کا نام خراب ہوا ہے۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی مدرسہ میں ایسا واقعہ پیش آیا ہے۔ یہاں کے سارے مقامی علماء اُس کی سخت مذمت کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عثمان شریف مہتمم نہیں وہ جلادّ ہے ایک جلادّ کی وجہ سے دوسرے مدارس کانام بدنام ہورہا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایسے لوگ مدارس کے مہتمم نہیں ہوتے بلکہ وہ ایک خونی درندہ ہے۔دارالعلوم محمد پور کے ذمہ دار ٹماٹر کنگ شبیر الدین نے آخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ عبدالنواز کے والدین کو انصاف ملنا چاہئے اور مدرسہ کی جائیداد ان کی ماں کے نام پر کرنا چاہئے، عثمان شریف مہتمم نہیں کہلائے گا اس سے کئی مدارس کانام بدنام ہوچکا ہے،عوام اس معاملے کے بعد اپنے بچوں کو مدارس سے نکالنے کا منصوبہ بنارہے ہیں، انہوں نےعوام سے اپیل کی کہ وہ ایسا ہر گز نہ کریں، اس درندہ صفت مہتمم کی مذمت جتنی بھی کی جائے کم ہے اور اس کو عمر قید ہونی چاہئے۔ شہر کے وینکٹ گیری کوٹے نورانی مسجد کے خطیب وامام مولانا نعیم رضاء نوری نے بھی مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ قاتلوں کے لئے اسلام میں کوئی جگہ نہیں ہے اگر یہاں اسلامی حکومت ہوتی تو عثمان شریف کا بھی گلاکاٹ دیا جاتا، اسلام نے قتل کرنے والوں کو جہنمی کہا ہے اسلام میں عثمان اللہ شریف جیسے جلادّ کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے، اآگے فرمایا کہ اللہ کے نبیﷺکا فرمان ہے کہ مدرسہ کے طالب علم کے لئے فرشتے اپنا پر بچھاتے ہیں عبدالنواز کی موت شہید کی موت کہلاتی ہے ،کیونکہ نبیﷺکا فرمان ہے جو بچے علم دین حاصل کرنے کے لئے گھر سے نکلا اور اُس کا انتقال ہوگیا وہ شہادت کا مرتبہ پائے گا۔جلادّ عثمان اللہ شریف کی مذمت میں یہاں کے مقامی علماء اور دنشوارن اور سیاسی لیڈروں کے علاوہ حضرت ٹیپوسلطان اسوسی ایشن کے کارکنوں نے بھی آخباری بیان دیا ہے اور واقعے کی مذمت کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔