دہشت گردی کی سازشیں ناکام بنانے والے داد کے مستحق ہیں،دہشت گرد کسی ہمدردی کے لائق نہیں:مفتی اعظم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th September 2017, 4:42 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،14؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف بروقت کارروائی کرنے اور دہشت گردی کی سازشیں ناکام بنائے جانے کی تعریف کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کسی نرمی اور ہمدردی کے مستحق نہیں۔ دہشت گردی کی سازشوں میں ملوث عناصر کو گرفتار کرنے والے سیکیورٹی حکام کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔سعودی ٹیلی ویژن ون کے پروگرام فتاویٰ میں گفتگو کرتے ہوئے الشیخ آل الشیخ نے کہا کہ اسٹیٹ سیکیورٹی پریزی ڈینسی کے حکام نے بیرونی ایجنڈے پر کام کرنے والے جاسوسوں اور دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کرکے ملک کو بڑے نقصان سے بچایا ہے۔ وہ سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی قربانیوں اور کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے سعودی عالم دین اور مفتی اعظم نے کہا کہ ہمارے سیکیورٹی اداروں کو اللہ جزائے خیر دے۔ انہوں نے ملک وقوم کے لیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ ملک میں دہشت گردی اور جاسوسی جیسے جرائم میں ملوث دہشت گردوں کا پتا چلانے کے بعد ان کی سازشوں کو ناکام بنایا۔ وزارت دفاع کے ہیڈ کواٹر پر داعش کے حملے کی سازش ناکام بناتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملائے ہیں۔ دہشت گردوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں گولہ بارود قبضے میں ملے کر ملک کو تباہی سے بچایا ہے۔ پوری قوم کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ان کامیابیوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں سعودی مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور گمراہی کا راستہ ترک کر کے راہ راست پرآنے والوں کے لیے دروازے کھلے ہیں مگر ہمارے عقاید اور ملک کے خلاف سرگرم عناصر کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ ہمارے قومی راز ہمارے دشمنوں کو دینے والے قوم کے دشمن ہیں اور وہ سنگین جرم کے مرتکب ہیں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل سعودی عرب کے سیکیورٹی اداروں نے جاسوسی میں ملوث ایک سیل پکڑنے کے ساتھ ساتھ وزارت دفاع کے ہیڈ کواٹر پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے داعشی جنگجوؤں کی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ سعودی سیکیورٹی فورسز نے داعش سے وابستہ مقامی اور غیرملکی دہشت گردوں کو حراست میں لیا ہے جن کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور بارودی جیکٹیں بھی برامد کی گئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...