ایک اور کمپنی کے برانڈ ایمبیسڈر بنے ’’ماہی‘‘،دھونی کہلائیں گے ’’دھنی‘‘
نئی دہلی،11ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سابق ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے انڈابابلس وینچرز کے ساتھ ہاتھ ملایاہے۔وہ اس فرم کے برانڈ ایمبیسڈر ہوں گے۔اس سے پہلے دھونی امرپالی سے ایک برانڈ سفیر کے طور پرجڑے تھے لیکن لوگوں کی شکایات اور منفی تبصروں کے باعث انہوں نے اپریل 2016میں گروپ کو چھوڑ دیاتھا۔انڈیابلبس ایک ہندوستانی گروپ ہے، جس کا ہیڈکوارٹر گڑگاؤں میں ہے، جبکہ اس کا ممبئی میں ایک کارپوریٹ دفتر ہے۔یہ فرم مختلف علاقوں جیسے ریئل اسٹیٹ، انفراسٹرکچر، ہاؤسنگ فنانس اور سیکورٹیز میں کام کرتا ہے۔کمپنی کے ذرائع کی مانیں تو انڈیابلبس جلد ہی دھونی کے ساتھ ایک مہم شروع کرے گا، جس کا نام ’’دھنی ‘‘ہوسکتا ہے۔دھونی کی تصویر کے ساتھ’’دھنی ‘‘لکھا جا سکتا ہے۔
36سال کے دھونی اس وقت آسٹریلیا کے خلاف اگلے چیلنج کے لئے تیارہیں۔بی سی سی آئی نے کنگارؤں کے خلاف پہلے تین ون ڈے میچ کے لئے ٹیم کا اعلان کیا ہے۔سری لنکا ئی دورے میں شاندار کاکردگی کے لئے دھونی کو 16ارکنی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔