وجے ہزارے ٹرافی میچ میں دھونی نے لگائی طوفانی سنچری
نئی دہلی26فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بھارت کے سابق کپتان کپتان مہندر سنگھ دھونی نے اتوار کو ایک بار پھر اپنے مداحوں کو جھومنے کا موقع دیا۔دھونی نے کولکاتہ میں چھتیس گڑھ کے خلاف وجے ہزارے ٹرافی میچ میں طوفانی سنچری لگائی۔جھارکھنڈکے کپتان نے اس سنچری کی بدولت اپنی ٹیم کو باعزت اسکور تک پہنچایا۔انہوں نے اپنی 129رنزکی اننگز میں صرف 107گیندوں کاسامناکیا۔اس میں انہوں نے چھ چھکے اور دس چوکے لگائے۔یہ جھارکھنڈ کی طرف سے فرسٹ-اے کرکٹ میں ان کی پہلی سنچری ہے۔ایک وقت جھارکھنڈنے بیس اوورز میں 57رنز پراپنے 6وکٹ گنوا دیئے تھے۔لیکن دھونی نے ایس ندیم کے ساتھ مل کر 151رنزکی شراکت کرکے ٹیم کو 243رنز کے باعزت اسکور تک پہنچایا۔ندیم نے 53رنزبنائے۔اس سے پہلے سنیچر کو جھارکھنڈ کو کرناٹک سے پانچ رنز سے شکست جھیلنی پڑی تھی۔اس میچ میں بھی دھونی نے 43رنزبنائے تھے۔