تلگودیشم کے ایم پیز کے وفد کی اروند کیجروال سے ملاقات

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 20th July 2018, 1:08 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:19/جولائی(ایس او نیوز /ٓئی این ایس انڈیا)اے پی کی حکمران جماعت تلگودیشم کی جانب سے مودی حکومت کے خلا ف پیش کردہ تحریک عدم اعتماد پر مباحث سے ایک دن قبل تلگودیشم کے ارکان پارلیمنٹ کے ایک وفد نے دہلی کے وزیراعلی اروند کیجروال سے ملاقات کی ۔تلگودیشم پارلیمانی پارٹی لیڈر وائی سوجنا چودھری کی قیادت میں اس وفد نے کیجروال سے ان کی قیامگاہ پر ملاقات کرتے ہوئے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو کا ایک خط ان کے حوالے کیا جس میں آندھراپردیش کے لیے تلگودیشم کے مطالبات کی حمایت کرنے کی خواہش ظاہر کی گئی تھی۔کیجروال سے تلگودیشم کے وفد نے تفصیلی طورپر بات کی ۔بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیرو تلگودیشم کے رکن پارلیمنٹ سوجنا چودھری نے کہاکہ اے پی تنظیم نو قانون میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے لئے اے پی حکومت کی جدوجہد سے بھی کیجروال کو واقف کروایا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ مرکزی حکومت ریاستوں کے حقوق کو سلب کر رہی ہے۔اے پی ایک الگ صورتحال سے گزر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کیجروال نے تلگودیشم کی تحریک عدم اعتماد کی حمایت پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔اس وفد نے مرکز کی جانب سے اے پی تنظیم نو قانو ن کے وعدوں کی خلاف ورزی پر ایک کتاب اے پی تنظیم نو قانون اور یقین دہانیاں۔وعدہ خلافی کی داستان بھی کیجروال کے حوالے کی ۔ اس کتاب میں اے پی کے ساتھ مرکز کی ناانصافیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ یہ کتاب تلگو،انگریزی ، ہندی ، تمل ، اردو ،مراٹھی اورکنٹر ازبان میں طبع کی گئی ہے۔تلگودیشم کے ارکان پارلیمنٹ مختلف ریاستوں کے ایم پیز سے مل کر ان کو یہ کتاب حوالے کر رہے ہیں۔ تلگودیشم پارٹی نے جمعہ کو ہونے والی تحریک عدم اعتماد کے مباحث میں جملہ 18امور زیر بحث لانے کافیصلہ کیا ہے۔ان پر دس امور پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔اے پی سے مرکز کی شدیدناانصافی،ریاست کوخصوصی درجہ،پولاورم پروجیکٹ ،امراوتی کی تعمیر، کڑپہ اسٹیل پلانٹ،پسماندہ اضلاع کے لئے فنڈس اور دیگر امور پرتفصیلی طورپر تلگودیشم کے ارکان پارلیمنٹ بحث کریں گے۔اے پی کے وزیراعلیٰ این چندرابابونائیڈو نے تمام ارکان پارلیمنٹ کو خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی زیرقیادت مرکز کی این ڈی اے حکومت کا معاندانہ رویہ برقرار ہے ، اسی لئے تلگودیشم پارٹی نے اس کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی ہے۔انہوں نے اس تحریک کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔ اسی دوران ڈی ایم کے پارٹی کے کارگزار صدر اسٹالن نے کہا کہ پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹ کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے ،ڈی ایم کے پارٹی،تلگودیشم کی جانب سے پیش کردہ تحریک عدم اعتماد کی حمایت کرے گی،انہوں نے اے آئی اے ڈی ایم کے سے بھی خواہش کی کہ وہ پارلیمنٹ میں اس تحریک کی حمایت کرے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔