کشمیر میں کانگریس کی طرح بی جے پی بھی پھینکنے لگی ہے پیسے;رکن پارلیمینٹ فاروق عبدا للہ کا سنگین الزام

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 8th November 2018, 11:25 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 8نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے الزام لگایا کہ کانگریس کی غلطیوں کا خمیازہ آج تک جموں وکشمیر کے لوگ بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی آج اسی طرح یہاں پیسے پھینک رہی ہے جیسے ماضی میں کانگریس پھینکتی تھی۔

فاروق عبداللہ نے بدھ کو شمالی کشمیر کے قصبہ اوڑی میں پارٹی عہدیداروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی آج اسی طرح یہاں پیسے پھینک رہی ہے جیسے ماضی میں کانگریس پھینکتی تھی، یہ لوگ چندافراد کا ایمان پیسوں سے خرید سکتے ہیں ، لیکن سب کا ایمان بکاؤ نہیں ہوتا۔ آج کل نت نئی جماعتیں بی جے پی کے پیسوں کی بنا پر اچھل کود کررہی ہیں، لیکن یہ سب زیادہ دیر چلنے والا نہیں۔ ہم نے ماضی میں بھی اس قسم حالات و واقعات دیکھے ہیں۔

اس موقعے پر پارٹی کے سینئر لیڈر و ایم ایل اے محمد شفیع اوڑی، ضلع صدر بارہمولہ جاوید احمد ڈار، ضلع سکریٹری غلام حسن راہی، پارٹی لیڈر ڈاکٹر سجاد اوڑی،ضلع صدر خواتین ونگ نیلوفر مسعود ، ایڈوکیٹ شاہد علی، یوتھ ضلع صدر بارہمولہ میر منیر بھی موجود تھی۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ماضی میں بڑے بڑے طوفانوں کا سامنا کیا ہے اور ہمیشہ سرخرو ہوکر سامنے آئی ہے ، مستقبل میں بھی مشکلات آئیں گے اور اللہ کے فضل و کرم اور عوامی اشتراک سے ہم ان کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...