حوالہ سانحہ کو لے کر ریل روکو تحریک

Source: S.O. News Service | Published on 16th January 2017, 10:42 PM | ملکی خبریں |

کٹنی، 16/جنوری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کٹنی میں ہوئے حوالہ سانحہ کو لے کر پیر کو متحدہ محاذ نے ریل روکو تحریک کی۔ریل روکنے جا رہے ممبر اسمبلی سوربھ سنگھ کو مڈوارا اسٹیشن سے پولیس نے گرفتار کر لیا، وہیں اس سانحہ میں ریاست کے وزیر سنجے پاٹھک کا نام اچھالنے پر ان کے حامیوں نے پیر کو شہر میں بڑی ریلی نکالی۔اطلاع کے مطابق، حوالہ سانحہ کو لے کر کٹنی شہر پھر سیاست کا اکھاڑہ بنتا نظر آیا۔متحدہ محاذ نے جہاں صبح ریل روکو تحریک چلائی اور اسٹیشن پہنچ کر ٹرینوں کو روکنے کی کوشش کی، لیکن پولیس نے مظاہرین کو وہاں سے نکال دیا اور ممبر اسمبلی سوربھ سنگھ کو گرفتار کر لیا۔وہیں بی جے پی وزیر سنجے پاٹھک کے حامیوں نے بھی شہر میں بڑی ریلی نکالی۔ان کا کہنا ہے کہ حوالہ سانحہ میں سیاسی روٹیاں سینکنے کے لیے وزیر کا نام اچھالا جا رہا ہے۔غورطلب ہے کہ عام آدمی پارٹی کی ریاستی اکائی  اور کانگریس حوالہ سانحہ کو لے کر گزشتہ ایک ہفتے سے کافی سخت تیور اپنارکھا ہے اور حکومت کے ساتھ ہی وزیر سنجے پاٹھک پر سنگین الزامات لگائے جا رہے ہیں۔اسی کے جواب میں پاٹھک کے حامیوں نے ریلی نکال کر دونوں پارٹیوں کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔ادھر ہفتہ کو احتجاجی مظاہرہ کااہتمام کر رہے عام آدمی پارٹی کے کچھ کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کر کے جیل میں ڈالدیا تھا۔پیر کو انہوں نے جیل میں ہی بھوک ہڑتال شروع کر دی، فی الحال ان کی بھوک ہڑتال جاری ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...