اننت کمار نے کیا کمٹہ پہاڑی کھسکنے کے مقام کادورہ ،عوام نے کیا احتجاج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th June 2017, 1:25 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ، 14؍جون (ایس او نیوز) ابھی دو تین دن پہلے کمٹہ میں پہاڑی کھسکنے کی وجہ سے جو حادثہ پیش آیا تھا ،اس کا جائزہ لینے اور متاثرین سے ملاقات کے لئے ضلع شمالی کینرا کے ایم پی اننت ہیگڈے نے اس مقا م کا دورہ کیا۔

کہا جاتا ہے کہ ایم پی نے اس موقع پرعوام سے صرف ان کا حال احوال پوچھااور اپنے طور پر مرکزی حکومت کی طرف سے کسی قسم کی ریلیف فراہم کرنے کے بارے میں کوئی بھی بات نہیں کی۔

اس طرح محض زبانی ہمدردی جتاکر نکل جانے سے وہاں پر موجود عوام کا پار ہ چڑھ گیا اور انہوں نے کچھ دیر کے لئے نیشنل ہائی وے پر دھرنا دے کر ایم پی اننت کمار کے خلاف اپنا احتجاج درج کروایا۔احتجاجیوں کا مطالبہ تھا کہ انہیں مناسب معاوضہ کے علاوہ کسی دوسرے مقام پر نئے مکانات تعمیر کرکے دئے جائیں۔

خیال رہے کہ ہائی وے کی توسیعی کے سلسلے میں کی گئی کھدائی کے بعد پہاڑی کے کھسکنے اور آس پاس میں واقع گھروں پر پتھر اور مٹی گرجانے سے تین بچے ہلاک اور دس سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے تھے۔جنہیں ریاستی سرکار کی جانب سے معاوضہ دینے کا اعلان ضلع انچارج وزیر دیشپانڈے نے پہلے ہی کردیا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...