ملک کے شہریوں کی منقولہ اور رئیل اسٹیٹ کو آدھارسے لنک کیا جائے: اشونی اپادھیائے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th February 2018, 8:56 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،06؍ فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بی جے پی لیڈر اشونی اپادھیائے نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے کہا ہے کہ کورٹ مرکزی حکومت کو ہدایت دے کہ ملک کے شہریوں کی منقولہ اور رئیل اسٹیٹ کو آدھار سے لنک کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اس سے ملک میں بدعنوانی، گمنام پراپرٹی اور غیر قانونی لین دین پر پابندی لگا ئی جا سکے گی۔اس درخواست میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کو ہدایات دے کہ’آدھار کارڈ‘کی بنیاد پر ووٹنگ کااہتمام کیاجائے تاکہ ووٹنگ میں نوجوانوں کی شرکت بڑھے اور فرضی ووٹنگ روک سکے ۔عرضی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ووٹر آئی کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کیا جائے۔آپ کو بتا دیں کہ پچھلی سماعت کے دوران جسٹس چندرچوڑ نے ایک سوال پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نہ تو حکومت کا دفاع کر رہے ہیں اور نہ ہی این جی او کی لائن پر چل رہے ہیں۔آدھار کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والے معاملے کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران جسٹس چندرچوڑ نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ میں قوم پرست جج کہلاؤں۔درخواست گزار کے وکیل سے کہا کہ جس طرح سے آپ دلیل پیش کر رہے ہیں، وہ صحیح طریقہ نہیں ہو سکتا۔اس سے پہلے ہوئی سماعت میں عدالت نے کہا تھا کہ معاشرے کے مفاد میں شروعات کی گئی سہولیات کے بارے میں حکومت کی فکر جائز ہے۔حکومت کا یہ جاننا کہ وہ صحیح لوگوں تک پہنچ رہی ہے یا نہیں ضروری ہے۔چیف جسٹس دیپک مشرا نے کہا کہ اگر حکومت بغیر کسی شخص کی ذاتی معلومات کسی کی طرف سے شیئرکئے بغیرآدھار کارڈ سے سرکاری اسکیموں پر نظر رکھتی ہے تو اس میں کیا حرج ہے۔اسی معاملے میں ہی سپریم کورٹ کے جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا تھاکہ قومی مفاد اور پرائیویسی کے حقوق کے درمیان توازن ہونا ضروری ہے۔ ہم دہشت گردی اور حوالہ کے وقت میں رہ رہے ہیں، اس لئے رازداری پر بیلنس بنانا ضروری ہے۔اسی طرح کی اطلاعات گوگل جیسے پرائیویٹ آپریٹر بھی حاصل کرتے ہیں۔یہ تبصرہ اس وقت کیا گیاتھا جب درخواست گزار کے وکیل شیام دیوان نے کہا کہ آدھار صرف شہریوں کی الیکٹرانک میپنگ ہے اور ایسا دنیا میں کہیں نہیں ہوتا۔شہریوں کو بغیر حکومت کی نظر میں آئے رہنے کا حق ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...