سال 2015 میں آلودگی سے ہندوستان میں ہوئیں 25 لاکھ اموات، فہرست میں چین سے بھی اوپر 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st October 2017, 9:58 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 20 اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) سال 2015 میں آلودگی سے اموات میں بھارت سب سے اوپر ہے ، وہیں ’سوچھ بھارت ‘ کا مشن بھی جار ی ہے۔ لینسیٹ جرنل میں شائع ایک رپورٹ میں جمعہ کو کہا گیا ہے کہ سال 2015 میں ہوا، پانی اور دوسری اشیاء میں پائے جانے والی آلودگی کی وجہ سے بھارت میں 25 لاکھ لوگوں نے جان گنوائی ہے ۔ محققین نے کہا کہ ان میں سے زیادہ تر اموات آلودگی کی وجہ سے ہونے والی دل کی بیماریوں ،ا سٹروک، پھیپھڑوں کے کینسر اور سانس کی شدید بیماری کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ تحقیق کے مطابق فضائی آلودگی سب سے بڑی وجہ ہے ۔ اس کی وجہ سے 2015 میں دنیا میں 65 لاکھ لوگوں کی موت ہوئی۔ وہیں، پانی کی آلودگی (18 لاکھ موت) اور کام کی جگہ سے منسلک آلودگی (8 لاکھ موت) اگلے بڑے خطرات ہیں۔ محققین میں بھارتی ٹیکنالوجی ادارے (آئی آئی ٹی) دہلی اور امریکہ کے اسکول آف میڈیسن کے ماہرین شامل تھے۔ محققین نے کہا کہ آلودگی سے منسلک 92 فیصد موت مندرجہ بالا اموات متوسط آمدنی والے طبقہ میں ہوئی ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...