جموں میں زیادہ تر لوگ آرٹیکل 35اے کو ختم کرنے کے خلاف ہیں:پی ڈی پی

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 9th August 2018, 1:58 AM | ملکی خبریں |

جموں:8/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اپنی سیاسی زمین کھسکتی دیکھ کرمحبوبہ مفتی پینترے بدل رہی ہیں۔پی ڈی پی کے ایک سینئر لیڈر نے آج دعویٰ کیاکہ جموں میں زیادہ تر لوگ آئین کے آرٹیکل 35اے کو ختم کرنے کے خلاف ہیں جو جموں کشمیر کے عوام کو مراعات فراہم کرتی ہے۔پیپلزڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی)کے ایڈیشنل ترجمان ابھیجیت جسروٹیا نے کہاکہ جان بوجھ کر یہ غلط تاثرپھیلایاجارہی ہے کہ جموں کے عوام آرٹیکل 35اے کو ختم کرنے کے حق میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ کشمیر اور لداخ کے علاقے کے لوگوں کی طرح تقریباََتمام ڈوگرا آئینی فراہمی کے لاگو رہنے کے حامی ہیں۔جسروٹیا نے کہا کہ جموں کے باشندے خاص طورڈوگرا اس بات کو اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ آرٹیکل ختم کرنے سے ان کی اگلی نسل کے لیے بحران پیدا ہو جائے گا۔انہوں نے کہاکہ میں خود ڈوگراسے ہوں اور ہم آئینی دفعات ہٹانے سے پیدا ہونے والے چیلنجوں سے بخوبی واقف ہیں۔ہم ایک چھوٹے سے گروپ کے مطالبے پر اس دفعہ کو دور نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں اورڈوگراکمیونٹی کی سفارش پر مہاراجہ ہری سنگھ نے قانون نافذ کیا تھا۔جسروٹیا نے کہاکہ ہم مہاراجہ کا احترام کرتے ہیں اوران کی بہت عزت کرتے ہیں۔وہ اس قانون کو لے کر آئے تھے جو ہمارے لیے فائدہ والاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...