ٹیپو جینتی دعوت نامے میں میرا نام شامل نہ کریں۔ اننت کمار ہیگڈے کی افسران کو ہدایت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st October 2017, 9:11 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو21؍اکتوبر (ایس او نیوز)شمالی کینرا کے ایم پی اور وزیر برائے اسکِل ڈیولپمنٹ مسٹر اننت کمار ہیگڈے نے وزیر اعلیٰ کے سکریٹریٹ اور ریاست کرناٹکا کے متعلقہ افسران کو اپنے پرسنل سکریٹری کے ذریعے ہدایت جاری کی ہے کہ 10نومبر کو سرکاری طور پر منائی جارہی ٹیپو جینتی کے دعوت نامے میں ان کا نام شامل نہ کیا جائے۔ مسٹر اننت کمار ہیگڈے کا موقف یہ ہے کہ وہ ٹیپو ہندو مخالف اور کنڑا مخالف مانتے ہیں اس لئے ٹیپو کی جینتی کی تقریبات میں شامل ہونا نہیں چاہتے۔اننت کمار نے اپنے خط کی ایک نقل ضلع شمالی کینر ا کے ڈپٹی کمشنر کو بھی روانہ کی ہے۔

اننت کمار ہیگڈے نے ٹیپو کے بارے میں انتہائی ہتک آمیز تبصرہ ٹویٹر پر لکھا ہے کہ :"(میں نے )حکومت کرناٹکا کو بتادیا ہے کہ ایک بد بخت جنونی، بے رحم قاتل اور عام عصمت دری کرنے والے کی شان بڑھانے کی تقریبات میں مجھے مدعو نہ کیا جائے۔"

دوسری طرف ٹیپو جینتی کی تقریبات میں شرکت کا دعویٰ نامہ ٹھکرانے پررد عمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا ہے کہ اننت کمار ہیگڈے کوحکومت کا ایک حصہ ہونے کی وجہ سے اس طرح کا خط نہیں لکھنا چاہیے تھا۔ دعوت نامہ توسرکار سے تعلق رکھنے والے ہر ایک فرد کو بھیجا جائے گا ،اسے قبول کرنا یا نہ کرنا یہ ان کی مرضی ہے۔وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ٹیپو سلطان نے انگریزوں کے خلاف چار جنگیں لڑی تھیں۔ مگر ٹیپو جینتی کی تقریبات کو لے کر خواہ مخواہ ہی سیاست کی جارہی ہے۔

ادھراننت کمار ہیگڈے کی حمایت میں بی جے پی رکن پارلیمان شوبھا کرندلاجے بھی میں میدان میں کود پڑی ہیں اور ٹیپوکو ہندو مخالف اور کنڑا مخالف قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیپو جینتی ووٹ بینک سیاست کے لئے منائی جارہی ہے اور تمام کنڑیگاس اس کی مخالفت کرتے ہیں۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ سال جب پہلی بارریاستی حکومت نے ٹیپو جینتی منانے کاسلسلہ شروع کیا تھا توسنگھ پریوار کی طرف سے مخالفت سامنے آئی تھی اور خاص کر جنوبی کینرا اور کوڈاگو وغیرہ میں پر تشدد واقعات بھی رونما ہوئے تھے۔ تازہ حالات کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ آئندہ اسمبلی الیکشن کے پس منظر میں امسال بھی ٹیپو جینتی کے خلاف سنگھ پریوار کی طرف سے زیادہ شدت کا مظاہرہ سامنے آئے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔