مراکش:قومی دن پر 13دہشت گردوں سمیت 415قیدیوں کی سزامعاف

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st August 2017, 3:53 PM | عالمی خبریں |

رباط،21اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)افریقی ملک مراکش کی وزارت انصاف نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ملک کے فرمانروا شاہ محمد ششم نے قومی دن کے موقع پر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث 13دہشت گردوں سمیت مختلف جرائم کے تحت قید مجموعی طور پر 415قیدیوں کی سزائیں معاف کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمد ششم نے ملک کے قومی دن اور شاہی انقلاب کی مناسبت سے 20اگست کو چار سو پندرہ قیدیوں کی سزائیں معاف کرنے کا حکم دیا۔ ان میں 13ایسے افراد بھی شامل ہیں جن پر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔دہشت گردی کے الزام میں سزائے موت کے ایک قیدی کی سزا تبدیل کرتے ہوئے 30سال قید کردی گئی ہے۔تاہم ان قیدیوں میں ملک کے شمال میں علاحدگی پسندی کے لیے احتجاجی تحریک چلانے کی پاداش میں گرفتار افراد شامل نہیں۔ جولائی میں حکومت نے شمالی علاقوں کے لیے تحریک چلانے کے والے چالیس قیدیوں کی سزائیں معاف کرنے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...