مراکش کی جانب سے بھیجا فیلڈ اسپتال اور طبی عملہ غزہ پہنچ گیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th June 2018, 12:27 PM | عالمی خبریں |

غزہ11جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )افریقی ملک مراکش کی جانب سے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں زخمیوں کے علاج کے لیے بھیجا فیلڈ اسپتال اورطبی عملہ غزہ پہنچ گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مراکش کی طرف سے فیلڈ اسپتال کا سامان، ادویات اور خوراک سمیت دیگر سامان مصر کے راستے رفح گذرگاہ سے غزہ پہنچایا گیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ مراکش کی طرف سے 165 رکنی وفد جس میں طبی عملی، تکنیکی ماہرین اور امدادی کارکن شامل ہیں مصر کے راستے فیلڈ اسپتال کے ہمراہ غزہ پہنچے۔

مصر میں متعین مراکشی سفیر احمد التازی نے امدادی قافلے کے ہمراہ غزہ آئے۔ قبل ازیں رباط سے 17 مال بردار جہازوں کے ذریعے ادویات، خوراک اور فیلڈ اسپتال کا سامان قاہرہ منتقل کیا گیا تھا۔

غزہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں مراکشی سفیر نے کہا کہ فیلڈ اسپتال اہالیان غزہ کے لیے مراکش کے فرمانروا کی جانب سے ایک تحفہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مراکش کی حکومت غزہ کے عوام کودرپیش مسائل کے حل میں ان کی مدد کے لیے ہرممکن تعاون جاری رکھے گی۔ مراکشی سفیر کا کہنا تھا کہ غزہ میں قائم کییجانے والے فیلڈ اسپتال کے تمام انتظامی امور مراکش کی جانب سے بھیجے گئیعملے کے پاس ہوں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

جمال خشوگی کی موت پر سعودی عرب کی تشریح ٹرسٹ:ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب ہمارا اتحادی ہے مگر جو ہوا وہ ناقابل قبول ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی صحافی جمال خشوگی کی موت کی خبر کی تصدیق کے ردعمل میں کہا ہے کہ سعودی عرب ہمارا اتحادی ہے مگر جو ہوا وہ ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے جمال خشوگی کے ...