پانچ سوسے زائد بچوں نے نوئیڈا این ایم سی جی ایس بال گنگا میلے میں شرکت کی 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 5th November 2018, 11:26 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:5/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ریاست اترپردیش کے نوئیڈا میں کل یعنی 4 نومبر 2018 کو، ایچ سی ایل کے نوئیڈا کیمپس میں ایچ سی ایل فاؤنڈیشن اورجرمن ڈیولپمنٹ ایجنسی جی آئی زیڈ کے ساتھ شراکت میں گنگا کی صفائی کے مشن کے تحت ’’بال گنگا میلہ‘‘ منایا گیا۔ نوئیڈا میں ایچ سی ایل فاؤنڈیشن سے امداد یافتہ سرکاری اسکولوں کے 500 سے زائد بچوں نے میلے میں برج سینٹرس بنائے اور پاور آف وَن کمیونٹی چیمپئنس نیز اسکالروں نے بھی اس میں شرکت کی۔ یہ دن گنگا ندی کو 2008 میں ہندوستان کی قومی ندی قرار دینے کی ایک علامت ہے اور یہ گنگا کی صفائی کے تئیں بیداری پیدا کرنے نیز اسکول کے بچوں میں ماحولیات کے تئیں بیداری پیدا کرنے اور انھیں حساس شہری بنانے کے لیے منایا جاتا ہے۔بال گنگا میلے کا افتتاح ا?بی وسائل، ندیوں کی ترقی اور گنگا کی صفائی کی وزارت کے سکریٹری جناب یوپی سنگھ نے این ایم سی جی کے ڈائریکٹر جنرل جناب راجیو رنجن مشرا، سی ایس آر کے ڈائریکٹر اور ایچ سی ایل فاؤنڈیشن کی سربراہ ندھی پندھیر، جی آئی زیڈ (گنگا کی صفائی کی مدد کرنے والی کمپنی) کی ڈائریکٹر محترمہ مارٹینا برکارڈ اور گوتم بدھ نگر کے چیف ڈیولپمنٹ آفیسر جناب انل کمار سنگھ کی موجودگی میں کیا۔ اس میلے کا اہتمام عمومی طور پر پانی کی اہمیت اور خصوصی طور پر ندیوں کی اہمیت کے تئیں اسکول کے بچوں میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے، تاکہ وہ غیرآلودہ، صاف ستھرے پانی اور پانی کی بچت کی اہمیت کو سمجھیں۔ اس کے علاوہ ان میں قدرتی ماحولیات کے تئیں احترام کا جذبہ پیدا ہو اور وہ اس تبدیلی کے سفیر بنیں، جو ندیوں کی صفائی اور پانی کی بچت کے تئیں دوسروں کو متاثر کریں اوران کے لیے ترغیب کا باعث ہو۔دن بھر چلنے والے اس میلے میں شرکت کررہے بچوں نے مختلف سرگرمیاں انجام دیں، جن میں پانی کے معیار کی جانچ، پانی کو علیحدہ کرنا، ایک دوسرے سے رابطے کے کھیل کود، سڑکوں پر کھیلے جانے والے کھیل، رنگولی، پینٹنگ، کوئز کے مقابلے اور فلم کی نمائش شامل تھیں۔ بال میلے میں بچوں کوآؤٹ ڈور سرگرمیوں میں شرکت کا موقع ملا، جس کا مقصد شرکاء کو عمومی طور پر گنگا اور اپنے اسکولوں میں پانی کے علاوہ اپنے گھر میں اور اپنی برادری میں انھیں سفیر بننے کے لیے ترغیب دینا ہے۔ اپنے ہاتھوں سے کام کرنے اور بات چیت کے ذریعہ یہ واضح پیغام دیا گیا ہے کہ گنگاکی صفائی اور پانی کی بچت کی اہمیت ان کی پوری زندگی میں قائم رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...