زبردستی کی شادی سمیت 40 ملین افراد غلامی کا شکار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th September 2017, 7:35 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،20ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دنیا بھر میں گزشتہ برس 40 ملین سے زائد افراد غلامی کی طرح کے حالات سے دوچار رہے۔ یہ بات انسداد غلامی کے لیے کام کرنے والے مختلف گروپوں کی طرف سے تیار کی گئی ایک مشترکہ رپورٹ میں کہی گئی۔

دنیا بھر سے غلامی کے خاتمے کے لیے کام کرنے والے بڑے گروپوں کی تیار کردہ اس رپورٹ کے مطابق غلامی کے چکر میں پھنسے ان افراد میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو جبری مشقت کا شکار ہیں اور جن کی زبردستی شادیاں کی گئیں۔ غلامی کو عالمی سطح پر جرم قرار دیا جا چکا ہے۔انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (ILO)، انسانی حقوق کے گروپ ’واک فری فاؤنڈیشن‘ اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کی طرف سے مرتب کردہ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2016ء4 کے دوران مجموعی طور پر 40.3 ملین افراد جدید غلامی کے چکر میں پھنسے ہوئے تھے۔ تاہم ان میں 24.9 ملین افراد جبری مشقت جبکہ 15.4 ملین افراد ایسی شادیوں کے بندھن میں بندھے ہوئے تھے جو ان کی مرضی کے خلاف ہوئیں۔

اس رپورٹ کے مطابق غلامی کے اس چکر میں پھنسے ہر چار میں سے تین خواتین اور لڑکیاں ہیں جبکہ ہر چار میں سے ایک بچہ۔ سب سے زیادہ غلامی افریقہ میں ہے، اس کے بعد ایشیا اور پھر پیسیفک خطے کا نمبر آتا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق، ’’جبری مشقت کرنے والے مزدور اس خوراک کے کچھ حصے کے پیداواری عمل میں بھی شامل ہیں جو ہم کھاتے ہیں اور ایسے کپڑوں کی تیاری میں بھی جو ہم پہنتے ہیں۔ جبکہ وہ ان عمارات کی صفائی میں بھی شریک رہے ہیں جن میں ہم رہائش پزیر ہیں۔‘‘ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ جرم تقریباً ہر ملک میں موجود ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...