افغانستان: طالبان کی جیل سے 30 افراد بازیاب

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th November 2017, 12:59 PM | عالمی خبریں |

کابل 20نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)افغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ افغان اور غیر ملکی اسپیشل فورسز نے جنوبی صوبے ہلمند میں طالبان کی جیل پر چھاپہ مار کر کم از کم 30 افراد کو بازیاب کروا لیا ہے۔افغان فوج اور صوبائی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جن افراد کو طالبان کی قید سے بازیاب کروایا گیا ان میں 12 سال سے کم عمر چار بچے اور دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ان میں 20 افراد وہ تھے جنہیں طالبان نے حکومت کی مدد کرنے یا ان کے خاندان کے کسی فرد کا تعلق افغان فوجیوں یا پولیس اہلکاروں سے ہونے پر یرغمال بنا رکھا تھا۔

فوج کی 215 ویں میوند کور کے نائب ترجمان عبدالقادر بہادر زئی کا کہنا ہے کہ حراست میں رکھے گئے چھ افراد ایسے ہیں جن کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں کہ انہیں طالبان نے کیوں پکڑا تھا۔طالبان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جن افراد کو بازیاب کروایا گیا ہے وہ جرائم پیشہ عناصر تھے اور انہیں ڈکیتی، اغوا، ذاتی دشمنی اور ان الزامات کے تحت حراست میں رکھا گیا تھا اور ان کے مقدمات کی ابھی سماعت ہونا باقی تھی۔طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے ایک بیان میں کہا کہ "جیل میں کوئی ایسا شخص بند نہیں تھا جس کا تعلق دشمن سے تھا اور (جہاں انہیں رکھا گیا) وہاں مناسب سیکورٹی نہیں تھی۔"افغانستان میں ہونے والے طالبان باغیوں کی کارروائیوں کا نشانہ نا صرف سرکاری فورسز ہیں بلکہ بعض اوقات عام شہری بھی ان کا نشانہ بنتے ہیں اس کے علاوہ عسکریت پسند ملکی اور غیر ملکی افراد کو اغوا کر کے انہیں حراست میں رکھنے کی سرگرمیوں میں بھی ملوث ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...