ہیٹی کی جیل سے 170قیدی فرار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th October 2016, 11:46 AM | عالمی خبریں |

ہیٹی،23؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ہیٹی میں حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت سے 45کلو میٹر دور واقع جیل سے 170قید فرار ہو گئے ہیں۔اطلاعات ہیں کہ ان قیدیوں نے فرار سے قبل اسلحہ چرایا اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیبورٹی اہلکار اور ایک دوسرا قیدی ہلاک ہو گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے امن اہلکاروں کے تعاون سے ان مفرور قیدیوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔ہیٹی ی حکومت نے اپنی ٹویٹ میں واقعے مزمت کرتے ہوئے تصدیق کی کہ جیل توڑی گئی۔جسٹس منسٹر کیملے ایڈورڈ جونیئر نے خبر رساں ادارے روئٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا ایک اہلکار واقعے کے دوران مارا گیا جبکہ تین قیدی زخمی ہوئے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ گیارہ افراد کو دوبارہ گرفتار کیا جا چکا ہے۔ہیٹی کی جیلوں میں کافی رش ہوتا ہے اور یہ قیدی مقدے سے قبل ہی برسوں جیل ہیں میں اگزار دیتے ہیں۔

عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے موصل شہر سے جہادی تنظیم اسلامک اسٹیٹ کو پسپا کرنے میں عسکری مدد کی ترکی کی پیشکش مسترد کر دی ہے۔ اس سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ ایشٹن کارٹر سے ملاقات کے بعد عراقی وزیر اعظم العبادی نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں معلوم ہے کہ موصل کا قبضہ چھڑانے کی مہم میں ترکی بھی شامل ہونا چاہتا ہے۔ انہوں نے ترکی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال موصل کی بازیابی کا عمل عراق خود مکمل کرنا چاہتا ہے۔ العبادی نے مزید کہا کہ امداد کی ضرورت ہوئی تو ترکی یا دوسرے قریبی ملکوں سے درخواست کی جا سکتی ہے۔ ترک فوجی دستے موصل شہر کے قریب بعشیقہ میں تعینات ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...