جاپان میں شدید بارش سے 130 افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th July 2018, 12:10 PM | عالمی خبریں |

ٹوکیو،10؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی ) جاپان کے مغربی علاقہ میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں منگل کی صبح تک کم از کم 130 افراد ہلاک اور ہزاروں لوگ لاپتہ ہیں۔سرکاری ٹی وی چینل ’ این ایچ کے‘نے بتایا کہ منگل کی صبح تک بارش سے ہونے والے حادثوں میں کم از کم 130 افراد ہلاک اور ہزاروں افراد لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ اگرچہ بارش کی شدت میں تھوڑی کمی آئی ہے اور ریلیف اور ریسکیو ٹیم ملبے میں پھنسے ہوئے لوگوں کی تلاش کر رہے ہیں۔

جاپان میں 1982 کے بعد سے یہ سب سے بڑا قدرتی واقعہ ہے جس میں 20 ملین سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں ۔ اس کی شدت كودیکھتے ہوئے وزیر اعظم شنزو آبے نے اپنا غیر ملکی دورہ ملتوی کر دیا ہے۔

مرکزی کابینہ سکریٹری يوشی ہدے سوگا نے بتایا کہ بارش کی وجہ سے مسٹر آبے نے بیلجیم، فرانس، سعودی عرب اور مصر کا اپنا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے ہو نے والے اقتصادی نقصان کا ابھی کوئی اندازہ نہیں لگایا ہے. سیلاب کی وجہ سے مذکورہ علاقے کے 11،220 مکانوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے اور سینکڑوں لوگوں کو پینے کا پانی نہیں مل رہا ہے۔

بارش کے بعد سیلاب سے صنعتی دنیا بھی کافی متاثر ہوئی ہے اور ہیروشیما میں مزدا موٹر کمپنی نے ہیڈ آفس بند کر دیا ہے۔ اس کمپنی نے گزشتہ ہفتے کئی پلانٹوں میں کام کاج کو روک دیا تھا اور آج بھی دو مزید پلانٹوں کو بند کرنے کی بات کہی جا رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...