دس ہزار سے زائد سرکاری اسامیوں کی راست بھرتی کو منظوری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th November 2018, 1:05 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،17؍نومبر(ایس او نیوز) ریاست کے مختلف سرکاری محکموں میں خالی پڑے ہوئے عہدوں کو پر کرنے کے لئے راست تقررات کرنے کا فیصلہ لیاگیا ہے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے قدم کے تحت 10187 اسامیاں پر کی جائیں گی۔ ریاست کے مختلف سرکاری محکموں میں خالی پڑی اسامیوں کو پر کرنے کے لئے انتظامیہ سطح پر منظوری دی گئی ہے۔آ ئین کی دفعہ371Jکے تحت ان میں سے بیشتر اسامیاں حیدرآباد۔ کرناٹک علاقے سے وابستہ ہوں گی، چیف سکریٹری ٹی ایم وجئے بھاسکر نے اس سلسلے میں ایک سرکیولر جاری کردیاہے۔انہوں نے کہا ہے کہ دفعہ371Jکے تحت علاقائی بھرتیوں کے ساتھ صوبائی سطح پر بھی خالی پڑے ہوئے عہدوں کو اس سرکیولر کے تحت پرکیا جائے گا۔ چیف سکریٹری کے اس سرکیولر کے بعد راست بھرتیوں کے تحت جن جن اسامیوں کو شامل کیاگیا ہے ان کی فہرست متعلقہ محکموں کی طرف سے حکومت کو سونپی گئی ہے۔ انتظامیہ کو سہل بنانے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ریاستی حکومت نے ان دس ہزار سے زائد اسامیوں کو راست طور پر پر کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ چیف سکریٹری کی طرف سے تمام محکموں کے اڈیشنل چیف سکریٹریوں ، پرنسپل سکریٹریز اور سکریٹریوں کے علاوہ سرکاری بورڈز اور کارپوریشنوں کے منیجنگ ڈائرکٹروں اور چیف ایگزی کیٹیو افسروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ خالی پڑی ہوئی اسامیوں کی مکمل فہرست حکومت کو روانہ کی جائے تاکہ ان تقررات کو جلد پورا کیا جاسکے۔ چیف سکریٹری نے یہ بھی کہا ہے کہ بھرتیوں کے عمل کو وقت مقرر پر پورا کیا جائے گا۔ ریاستی حکومت میں جو اسامیاں خالی پڑی ہوئی ہیں جن کو راست بھرتی کے ذریعے پورا کیا جائے گا۔ ان کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔ محکمۂ زراعت 419، محکمۂ مویشی پالن 291 ، محکمۂ فلاح پسماندہ طبقات 386، محکمۂ کوآپریشن164 محکمۂ صنعت وتجارت 162 ، محکمۂ توانائی 784، محکمۂ انتظامیہ اصلاحات12 ، محکمۂ مالیات 159 ، محکمۂ شہری رسد وخوراک 36؍ محکمۂ جنگلات 38؍ محکمۂ صحت 47، محکمۂ باغبانی وریشم 6؍ محکمۂ ہاؤزنگ پانچ ، محکمۂ قانون چار، محکمۂ کنڑا اینڈ کلچر 61؍ محکمۂ میڈیکل ایجوکیشن، 823 ، محکمۂ اقلیتی بہبود حج واوقاف 361 ؍ محکمۂ بنیادی وثانوی تعلیمات 29 محکمۂ تعمیرات عامہ 417؍ محکمۂ دیہی ترقیات 41 ؍ محکمۂ مالگزاری 12؍ محکمۂ فروغ ہنر 143؍ محکمۂ سماجی بہبود 326؍ محکمۂ سیاحت 29؍ محکمۂ ٹرانسپورٹ 29؍ محکمۂ شہری ترقیات3467 ؍ محکمۂ آبی وسائل 583اور محکمۂ خواتین واطفال 79۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔