بھٹکل کے گورٹے نیشل ہائی وے پر بس اور لاری کے درمیان خطرناک ٹکر؛ دس سے زائد زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th October 2016, 2:13 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 24/اکتوبر (ایس او نیوز) یہاں شیرور کے قریب گورٹے نیشنل ہائی وے پر سرکاری بس اور لاری کے درمیان خطرناک تصادم میں دس سے زائد لوگ زخمی ہوگئے جس میں دو کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب سرکاری بس جو سبرامنیا سے ہبلی جارہی تھی، مخالف سمت سے آرہی لاری سے تیز رفتاری کے ساتھ ٹکراگئی۔ بتایا گیا ہے کہ لاری بھٹکل سے مینگلور جارہی تھی۔

حادثےمیں بس پر سواردو شدید زخمیوں میں ایک کی شناخت اوپندا کا رہنے والا دیانند اور دوسرے کی شناخت ملیکا ارجن شیوما گوڈر کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ دونوں کو شدید زخمی حالت میں کنداپوراسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حادثے میں بس اور لاری ڈرائیورکو بھی چوٹیں آئی ہیں جن کی شناخت ماروتی کمار میستا اور منجوناتھ ہنومنت نائک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ جبکہ انیتا منجوناتھ بھنڈاری نامی ایک لڑکی کے سرپر بھی چوٹ لگی ہے۔ دیگر لوگوں کو حادثے میں معمولی چوٹیں آئی ہیں اور سبھوں کو بھٹکل سرکاری اسپتال میں طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

حادثہ پیر کی شام قریب 8:30 بجے پیش آیا۔ حادثہ کے فوری بعد پورا نیشنل ہائی وے بند ہوگیا، مگر پولس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دونوں سواریوں کو الگ کرکے ہائی وے پر ٹریفک نظام کو بحال کیا، جبکہ مقامی لوگوں کی مدد سے سبھی زخمیوں کو بھٹکل سرکاری اسپتال پہنچایا گیا۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔