مسلح افواج کا جذبہ بلند ہے: راج ناتھ سنگھ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th February 2019, 12:24 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 18 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ملک میں مسلح افواج کا جذبہ بلند ہے اور دہشت گردوں کو ختم کرنے میں انہیں کامیابی مل رہی ہے۔ یہ بات پیر کو مرکزی وزیر راجناتھ سنگھ نے کہی۔

جموں و کشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے میں ایک دہشت گرد کی طرف سے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی ٹکرانے کے بعد سنگھ کا یہ بیان آیا ہے، حملے میں 40 جوان شہید ہو گئے تھے۔سنگھ نے ایک پروگرام کے الگ صحافیوں کوبتایاہے کہ تمام حالات کے باوجود مسلح افواج کا جذبہ بلندہے، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ دہشت گردوں کو ختم کرنے میں کس طرح سے کامیابی مل رہی ہے۔دوارکا میں سائبر پروینشن اویئرنیس اینڈ ڈٹیکشن (سی وائی پی اے ڈی) مرکز اور نیشنل سائبر فورنسک لیب (این سی ایف ایل) کا افتتاح کرنے کے بعد سنگھ نے سائبر جرائم کو مکمل طور ڈیجیٹل انڈیا کے لئے سب سے بڑا چیلنج بتایا۔قومی سیکورٹی ایجنسیاں اور پولیس این سی ایف ایل میں خصوصیات کا استعمال کریں گی جسے ہندوستانی سائبر جرائم مرکز کے تحت قائم کیا گیا ہے۔اس موقع پردہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل اور پولیس کمشنر انمول پٹنائک بھی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...