بھٹکل میں چاند نظر آگیا؛ بھٹکل سمیت کنداپور، اُڈپی ، مینگلور اور کمٹہ میں کل اتوار کو منائی جائے گی عید؛ سعودی عریبہ اور دبئی میں بھی عید کا اعلان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th June 2017, 9:41 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  24/جون (ایس او نیوز)  آج سنیچر نماز مغرب کے فوری بعدچاند نظر آنے کے بعد نہ صرف بھٹکل بلکہ پڑوسی علاقوں شیرور، بیندور، گنگولی، کنڈلور، کنداپور، اُڈپی اور مینگلور میں عید الفطر کا اعلان کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بھٹکل کی مسجد خالد بن ولید (گول مسجد) میں ایک عالم دین مولانا یونس برماور ندوی اور ان کے تین  ساتھیوں کو چاند  نظرآگیا، جنہوں  نے  فوری بھٹکل قاضی مولانا محمد اقبال مُلا ندوی  اور مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی  کے سامنے چاند دیکھے جانے کی گواہی دی، رویت ثابت ہوتے ہی  قاضی صاحبان نے چاند دیکھے جانے کا اعلان کردیا اور کل اتوار کو عیدالفطر منانے کا حکم جاری کیا۔  لوگ مغرب کی نماز پڑھ کر گھرپہنچتے پہنچتے بھٹکل کی تمام مساجد سے  تکبیر کی آوازبلند ہونی شروع ہوگئی جس کے ساتھ ہی پورے شہر میں پل بھر میں چاند دیکھے جانے کی خبر آن واحد میں پہنچ گئی۔

بھٹکل میں چانددیکھے جانے کا اعلان ہوتے ہی پڑوسی ضلع اُڈپی میں  اُڈپی قاضی مولانا عُبیداللہ کنڈلوری ندوی اور قاضی ابراہیم بیکل مصلیار نے  اُڈپی میں بھی کل اتوار کو عیدالفطر کا اعلان کردیا، اس دوران مینگلور سے بھی خبر موصول ہوئی ہے کہ مینگلو رقاضی الحاج توقیٰ احمد مصلیار نے بھی کل عید کا اعلان کردیا ہے، خبر ملی ہے کہ اُلال، بنٹوال ودیگر علاقوں میں بھی عید الفطر کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اُدھر دوسری طرف کل اتوار کو  کمٹہ میں بھی عید کا اعلان ہوگیا ہے۔ منکی سے قاضی مولانا شکیل ندوی نے خبر دی ہے کہ منکی میں بھی عید الفطر کا اعلان کردیا گیا ہے، جبکہ مرڈیشور میں بھی کل عید ہوگی۔

دبئی سے خبر موصول ہوئی ہےکہ سعودی عربیہ میں بھی چاند نظر آگیا ہے، جس کے ساتھ ہی سعودی عربیہ سمیت دبئی میں بھی عید کا اعلان کردیا گیا ہے، اس طرح اوپر بتائے گئے تمام شہروں اور علاقوں میں کل اتوار کو عید الفطر منائی جائے گی۔

عید کے اس پرمسرت موقع پر ادارہ ساحل آن لائن تمام مسلمانوں کی خدمت میں عید کی پُرخلوص مبارکباد پیش کرتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی