جائیداد کی رقم کا تنازعہ۔کیا سگے بھائی نے کروایا اپنے بڑے بھائی کا قتل؟

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th August 2018, 1:31 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

موڈبیدری 18؍اگست (ایس او نیوز) ہوسابیٹو میں اپنے گھر کے پاس سے 11اگست کی شام کو لاپتہ ہوجانے والے سدرشن نامی نوجوان کی لاش 17اگست کو دستیاب ہوئی جس کے سینے اور گلے پر زخم کے نشا ن پائے گئے ہیں۔ شبہ کیا جارہا ہے کہ شاید اس کے چھوٹے بھائی سدھیر نے اس کا قتل کردیا ہوگا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق سدرشن جین(28سال) اور سدھیر کے ماں نے اپنی 2.7ایکڑ زمین 27لاکھ روپوں میں فروخت کردی تھی۔ اور ایڈوانس کے طور اسے 6لاکھ روپے ملے تھے۔اس رقم میں سے سدھیر نے 3لاکھ روپے حاصل کیے تھے اور بقیہ تین لاکھ روپے بھی طلب کرتے ہوئے اپنی بڑے بھائی سدرشن کو ہراساں کررہا تھا۔سدرشن کی الیکٹرانک سامان کی دکان تھی مگر وہ گھاٹے میں چل رہی تھی۔ اس کے باوجود سدھیر اپنے بھائی سے رقم کا مطالبہ کررہا تھا۔

بتایاجاتا ہے کہ 11اگست کی شام کو سدھیر جین نے اپنے بھائی سدرشن جین کو اس کی دکان کے پاس سے اپنی موٹربائک پر گھر جانے کے بہانے بٹھالیا۔ جب وہ گھر کے قریب پہنچے تو وہاں پر سدھیر کاایک دوست سندیپ اور دیگر دو افراد کار میں بیٹھے انتظار کررہے تھے۔ سمجھا جاتا ہے کہ انہوں نے سدرشن کو وہاں سے اپنی کار میں اغوا کرلیا اور بعد میں اس کا قتل کرنے کے بعد لاش کو پھالگونی ندی کے کنارے پر پھینک دیا۔شبہ کیاجارہا ہے کہ سدھیر نے رقم نہ ملنے پر اپنے دوستوں کی مدد سے سگے بھائی کا ہی قتل کروایا ہوگا۔ 

موڈبیدری پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...