مینگلور کے قریب مڈبیدرے میں کانگریس لیڈران کو بجرنگ دل والوں کی طرف سے قتل کی دھمکی : ایک گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th March 2017, 1:02 AM | ساحلی خبریں |

موڈبیدرے :24/مارچ(ایس اؤ نیوز)رکن اسمبلی ابھئیے چندر جین، ضلع یوتھ کانگریس صدر متھون رائی،والپاڑی گرام پنچایت نائب صدر ارون کمار شٹی سمیت کل 3لو گوں کو قتل کی دھمکی دینے والے کارکلا تعلقہ ایدودیہات کے پروین شٹی پر موڈبیدرے میں کیس درج کیا گیا ہے۔ کیس درج کرلینے کے بعد پولس نے ایدو دیہات کے بجرنگ دل ممبر سچن شٹی کو گرفتار کرکے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔

مالپاڑی کے ارون کمار کو 21مارچ کی رات 725951411، 9148792405 اور 7760065503موبائیل نمبر سے رابطہ کرتے ہوئے بجرنگ دل ممبر پروین شٹی نے 5اپریل کو ایدو دیہات میں منعقد ہونے والے مندر جاترا کی دعوت دیتے ہوئے رکن اسمبلی ابھئے چندرا جین ، متھون رائی سمیت ارون کما رکو قتل کرنے کی دھمکی دئیے جانے کی بات ارون شٹی نے اپنی شکایت میں تحریر کی ہے۔ کل 3موبائیل نمبرات سے 4ملزموں نے رابطہ کئے جانے کا پتہ چلاہے۔ دیگر ملزموں کے متعلقجانکاری حاصل کی جارہی ہے۔ موڈبیدرے کی پولس نے شکایت پر ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

واقعہ کی اصل حقیقت کچھ اس طرح ہے۔ کچھ دنوں پہلے دریگوڈے پنچایت حدود کے پنپل میں ابھئیے چندراجین پر حملہ کی کوشش اور اس کے بعد ہوئے معاملے کی ایک وڈیو کلپ سوشیل نیٹ ورک پر وائرل ہوئی تھی اس سلسلے میں ارون کمار شٹی نے اعتراض جتایا تو اس طرح فون کے ذریعے رابطہ کرکے قتل کی دھمکی دئیے جانے کی بات کہی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ حالیہ دنوں میں ستیہ گرہ کئے مزدور لیڈر سودت جین کو بھی اسی طرح بجرنگ دل کے ممبران نے قتل کی دھمکی دی تھی ، لیکن سودت جین نے کوئی کیس درج نہیں کرنےکی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ لیکن سودت جین نے خود موڈبیدرے کی پولس اپنی طرف سے کیس درج کرکے جانچ کرنے کی مانگ کی ہے۔ سودت جین کو ان کی جدوجہد کو لے کر کئی مرتبہ قتل کی دھمکی دئیے جانے کی خبر ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...