مانسون 4جون کو کرناٹک سے ٹکرائے گا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st June 2017, 11:15 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،31؍مئی(ایس او نیوز) مسلسل کئی سالوں سے خشک سالی کا سامنا کرنے والی ریاست کے لئے ایک بڑی راحت ہے کیوں کہ جنوب مغربی مانسون توقع ہے کہ 4جون کو ریاست سے ٹکرائے گا۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے اس سال معمول کی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جس سے کسان راحت کی سانس لے سکتے ہیں۔ تاہم اس کیلئے ریاست میں بارش سے پہلے دور درازحصوں میں مزید چند دن درکار ہوں گے ۔اسی دوران خلیج بنگال میں ایک اور ہوا کے دباو کے سبب ساحلی کرناٹک ' ملناڈ ' جنوبی دور دراز کرناٹک کے علاقوں میں بارش کے موسم سے پہلے شدید بارش ہوئی۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں ساحلی اور جنوبی دور درازکرناٹک میں شدید بارش کا امکان ہے ۔ساحلی کرناٹک میں آئندہ 5دنوں کے دوران شدید بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے ۔ شمالی دور دراز کرناٹک میں بھی بارش ہوگی۔ ساتھ ہی جنوبی دور دراز کرناٹک میں بھی جمعرات تک بارش کا امکان ہے ۔ ایک ہفتہ کے دوران بنگلورو اور کرناٹک کے دیگر حصوں میں پہلے ہی غیرمعمولی بارش ہورہی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔