قومی دن پر حاکم دبئی کی سعودی قوم اور قیادت کو مبارک باد،ٹویٹر پر سعودی قیادت سے ملاقات کی یادگاری تصاویر پوسٹ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd September 2017, 1:26 AM | خلیجی خبریں |

دبئی،21ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر مملکت کی قیادت اور پوری قوم کو خلوص دل سے مبارک باد پیش کی ہے۔

سعودی عرب کے 87 ویں قومی دن کی مناسبت سے حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ‘ٹویٹر‘ پر ’معا ابدا ھیش ٹیک‘ کے عنوان سے سعودی قیادت کے لیے تہنیتی کلمات اور قیادت کے ساتھ سابقہ ملاقاتوں کی یاد گار تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں۔

حاکم دبئی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر تمام سعودی بھائیوں، مملکت سعودی عرب کی قیادت بالخصوص خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد کی عزت اور عظمت کو ھدیہ تبرک پیش ہے‘۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ ہیں۔ سعودی عرب کی عزت ہماری عزت، ہمارے ممالک کی عزت ہے۔ ہمیں شاہ سلمان پر فخر ہے جن کی اسلام اور ہمارے ملکوں کے دفاع میں لازوال خدمات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے قومی دن کی خوشی میں متحدہ عرب امارات کی عوام اور حکمراں بھی شامل ہیں۔الشیخ محمد بن راشد نے سعودی عرب کی قیادت کے ساتھ ہونے والی چند یادگار تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں جو دونوں ملکوں کی قیادت کے پر خلوص تعلق کی عکاسی کرتی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...