دفاع وطن کے لیے جدید ترین جنگی طیارے حاصل کر لیے: محمد بن سلمان ملک کی سرحدوں اور مقدسات کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے

Source: S.O. News Service | By Afeef Gawai | Published on 24th January 2017, 6:31 PM | خلیجی خبریں |

ریاض24جنوری(ایس  اونیوز/آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمدبن سلمان بن عبدالعزیزنے کہاہے کہ ان کاملک جدیدترین دفاعی صلاحیتوں سے بھرپور طریقے سے استفادہ کر رہا ہے۔ ان کاکہناہے کہ سعودی حکومت نے دفاع وطن کے لیے جدید ترین جنگی طیارے بھی حاصل کرلیے ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیرِ دفاع و نائب ولی عہد نے کہا کہ وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت اور قوم کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ سعودی عرب کو اپنے دفاع کے لیے درکار فوجی اور دفاعی صلاحیتوں سے بھرپور طریقے سے فایدہ اٹھایا جائے گا۔ اس ضمن میں سعودی عرب نے دنیا بھر میں دفاع کے لیے استعمال ہونے والے جدید ترین جنگی طیارے بھی حاصل کیے ہیں اور انہیں اڑانے کے لیے ہوابازوں اور ان کے معاونین کی تربیت کا عمل بھی جاری ہے۔نائب ولی عہد نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا تمام مسلح افواج کے کمانڈران چیف کی حیثیت سے شاہ فیصل ملٹری کالج کے 50 ویں یوم تاسیس کے موقع پر بدھ کے روز پاسنگ آؤٹ تقریب کی سرپرستی کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس بار شاہ فیصل ملٹری اکیڈمی سے 91 اسکاؤٹس کا گروپ سند فراغت حاصل کرے گا۔ اس کے علاوہ اس موقع پر نئے جنگی طیارے F15-SA کا افتتاح بھی اسی تقریب میں ہوگا۔ اس موقع پر اس طیارے کو سعوی فضائی بیڑے میں شامل کیا جائے گا۔نائب ولی عہد نے بتایا کہ دفاع وطن اور مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے جدید ترین طیارے حاصل کیے گئے ہیں۔ سعودی حکومت دفاعی صلاحیتوں کی بہتری، اقتصادی ترقی اور امن و استحکام کے قیام کے لیے ہرممکن اقدامات جاری رکھے گی۔سعودی عرب کی سلامتی کے ساتھ ساتھ مملکت خطے میں قیام امن کے لیے بھی اپنی خدمات بھرپور طریقے سے ادا کرے گی۔شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ فیصل ملٹری اکیڈمی سے تربیت حاصل کرنے کے بعد فضائیہ میں خدمات انجام دینے والے ہوابازوں اور ملٹری کالج کی خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ شاہ فیصل ملٹری اکیڈمی نے دفاع وطن کے لیے عالمی معیار کے ہواباز تیار کیے جنہوں نے فضائی میدان میں وطن کی سرحدوں کے دفاع کے لییگراں قیمت خدمات انجام دیں۔خیال رہے کہ جنگی طیارہ F15-SA پہلی بار سعودی فضائی بیڑے میں شامل کیا جا رہا ہے۔ سنہ 2012ء  میں امریکا کے ساتھ طے پائے ایک دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کو F15-SA ماڈل کے 84 جنگی طیارے فراہم کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ جدید ترین دفاعی صلاحیت کے اعتبار سے یہ جہاز عالمی سطح پرایک خاص پہچان رکھتا ہے۔ اس طیارے سے روایتی اور اسمارٹ ہتھیاروں کا استعمال ممکن ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...