تلنگانہ کے سکندرآباد سے اگلا لوک سبھا انتخابات لڑنا چاہتے ہیں اظہرالدین

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th July 2018, 11:15 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،15جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) گزشتہ دو لوک سبھا انتخابات میں اتر پردیش اور راجستھان سے قسمت آزمانے کے بعد کانگریس لیڈر اور سابق ہندوستانی کرکٹ کپتان محمد اظہر الدین 2019 کے لوک سبھا انتخابات اپنے آبائی ریاست تلنگانہ کے سکندرآباد سے لڑنا چاہتے ہیں۔

اظہر نے 2009 کے لوک سبھا انتخابات میں اتر پردیش کی مرادآباد پارلیمانی سیٹ سے کامیابی حاصل کی تھی لیکن2014کے عام انتخابات میں وہ راجستھان کی ٹونک ،سوائی مادھوپور سیٹ سے ہار گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس بارے میں آخری فیصلہ تو کانگریس اعلی کمان کرے گا کہ وہ کہاں سے الیکشن لڑیں گے لیکن انہوں نے سکدراباد سے قسمت آزمانے کی کوشش کرنے کی خواہش پارٹی اعلی کمان سے ظاہر کردی ہے۔

انٹرویو میں سابق ایم پی نے کہا کہ وہ سکندرآباد سے قسمت آزمانا چاہتے ہیں کیونکہ بہت سے لوگوں نے کہا ہے کہ انہیں اس بار ان کے ریاست سے ہی الیکشن میں اترنا چاہئے۔اظہر نے کہاکہ میں نے لوک سبھا علاقے میں کئی مقامات اور دیہات کا دورہ کیا ہے اور کسانوں اور دیگر لوگوں سے بات کی ہے۔ ان تمام نے وہاں سے الیکشن لڑنے کے لئے خیر مقدم کیا۔55 سالہ سابق کرکٹرنے کہاکہ میں نے اپنے جذبات سے پارٹی کو آگاہ کیا جاتا ہے۔بالآخر بہت سخت تو پارٹی ہی ہے۔یہاں میں کپتان نہیں ہوں۔اگر میں کپتان ہوتا تو فورا اس پارلیمانی حلقہ کو چن لیتا۔سکندرآباد سے جیتنے کے امکانات کے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ جیت ہار کے بارے میں نہیں سوچتے۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

نریندر مودی ہار کے ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر شدید حملہ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (26 اپریل) کو ہونی ہے اور کل شام کو اس کی انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ اسی کے ساتھ تیسرے مرحلے کی تیاری بھی شروع ہو گئی ہے۔ مگر اس تیاری کے آغاز پر ہی کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے ...