مودی کی مقبولیت کا ردعمل موب لنچنگ ہے : میگھوال 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 22nd July 2018, 1:47 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی:21/جولائی(ایس او نیوز/ائی این ایس انڈیا)راجستھان کے الور ضلع میں ایک بار پھر زر خرید ہجو م کے ذریعہ گائے اسمگلنگ کے شبہ میں اکبر نامی ایک مسلم تاجر کو پیٹ پیٹ کر شہید کر دیا گیا۔اس واقعہ پر مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال نے کہا ہے کہ وہ اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں لیکن یہ صرف تنہا واقعہ نہیں ہے ہمیں اس کی تاریخ میں جائیں گے. یہ کیوں ہو رہا ہے؟ کون اسے روکے گا؟ 1984 کا سکھ فسادات تاریخ کی سب سے بڑا موب لنچنگ تھا ۔ انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے مودی جی مقبول ہوتے جائیں گے ایسے واقعات بڑھیں گے۔ انہوں نے شک ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں انتخابات کے وقت ایوارڈ واپسی، یوپی انتخابات میں 'موب لنچنگ اور 2019 میں کچھ اور کیا جائے گا۔ مرکزی وزیر نے دعوی کیا کہ مودی جی کی جانب سے شروع کی گئی اسکیموں کا اثر دکھائی دے رہا ہے اور یہی اس کا ردعمل ہے۔ وہیں راجستھان کی وزیر اعلی وسندھرا راجے نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ غور طلب ہے کہ الور ضلع کے رام گڑھ میں گائے کی تجارت کے شبہ میں اکبرنامی ایک مسلم شخص کو ہجوم نے پیٹ پیٹ کر شہید کردیا ہے ۔ واضح ہو کہ اکبر اور اسلم گائے لے کر جا رہے تھے، تبھی ہجوم نے ان پر حملہ کر دیا، جس میں اکبر کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ جمعہ کی رات پیش آیا اس معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

جمعیۃ علماء ہند کے سابق ناظم عمومی اور موجودہ نائب صدر مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال پر ملال

         جمعیۃ علماءہندکےنائب صدر،جانشین امام اہل سنت مولاناعبدالعلیم فاروقی ؒکےسانحہ ارتحال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے  مولانا حافظ مسعود احمد حسامی (کارگزار صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر)مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر) نےکہاکہ مولانا ایک  تاریخی ...

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔