صدر کے عہدے سے اڈوانی کا نام ہٹانے کے لیے مودی نے کی سوچی سمجھی سیاست :لالو پرساد یادو کا خیال

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th April 2017, 6:40 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

پٹنہ، 19؍اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا ) آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد نے آج الزام لگایا کہ سپریم کورٹ کے ذریعہ بابری مسجد شہادت کیس میں سی بی آئی کی عرضی منظور کیا جا نا اور بی جے پی کے سینئر لیڈروں لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہر جوشی اور اوما بھارتی کے خلاف مجرمانہ سازش کے الزام کو بحال کیا جانا اڈوانی کا صدارتی امیدواری سے نام ہٹائے جانے کے لیے وزیر اعظم کی ایک سوچی سمجھی سیاست کا حصہ ہے۔پٹنہ میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے لالو نے الزام لگایا کہ جب سے صدر کے لیے اڈوانی کے نام کی بحث شروع ہوئی ہے، سی بی آئی نے خود سپریم کورٹ میں بابری مسجد شہادت کیس میں اڈوانی اور دیگر کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع کرائے جانے کی اپیل کی تھی۔انہوں نے الزام لگایا کہ صدر کے عہدے کی امیدواری سے اڈوانی کا نام ہٹائے جانے کے لیے یہ نریندر مودی کی ایک سوچی سمجھی سیاست کا حصہ ہے۔اپنی دلیل کو ثابت کرنے کے لیے لالو نے الزام لگایا کہ یہ ثابت شدہ ہے کہ سی بی آئی وہی کرتی ہے جو مرکزی حکومت چاہتی ہے کیونکہ سی بی آئی مرکزی حکومت کے ماتحت ہوتی ہے۔لالو نے الزام لگایا کہ نریندر مودی کی مخالفت کرنے والے کسی بھی شخص کے خلاف خطرناک سیاسی کھیل کھیلنے میں بی جے پی اپنے پرائے کے درمیان بھی کوئی فرق نہیں کرتی ۔آر جے ڈی سربراہ سپریم کورٹ کے بابری مسجد کی شہادت معاملے میں سی بی آئی کی عرضی منظور کرنے اور بی جے پی کے سینئر لیڈران لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہر جوشی اور اوما بھارتی کے خلاف مجرمانہ سازش کے الزام کو آج بحال کئے جانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے تھے۔لالو نے چمپارن ستیہ گرہ صدسالہ تقریب کے موقع پر مشرقی چمپارن ضلع کے ہیڈکوارٹر موتیہاری میں بی جے پی کی طرف سے ’کسان کمبھ ‘کے انعقاد پر حملہ بولتے ہوئے اس پر ایک ہاتھ سے گاندھی جی کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کرنے اور دوسرے ہاتھ سے ان کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کو سلامی دینے کا الزام لگایا۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

اب وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف ای ڈی نے درج کیا مقدمہ، جلد پوچھ تاچھ کا امکان

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن لیڈران و ان کے رشتہ داروں کو بھیجے جانے والے سمن و پوچھ تاچھ سرخیاں بن رہی ہیں۔ ابھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر ہنگامہ جاری ہے اور کے. کویتا بھی حراست میں ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، 14 امیدواروں کے نام شامل

کانگریس نےلوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے 14 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق اتر پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے ہے۔ فہرست کے مطابق اتر پردیش و تلنگانہ کی 4-4 اور مدھیہ پردیش و جھارکھنڈ کی 3-3 لوک سبھا ...

پنجاب: ’بی جے پی میں شمولیت کے لیے پیسے کی پیشکش کی گئی‘، عآپ کے 3 اراکین اسمبلی کا دعویٰ

نجاب سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے تین اراکین اسمبلی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ انھیں بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے پیسے دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ پنجاب سے عآپ کے واحد لوک سبھا رکن اور ایک رکن اسمبلی نے بدھ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی، اس کے بعد عآپ کے ان تین اراکین ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...