مہاراجہ سہیل دیو کے بہانے پوروانچل میں سیاسی حکمت عملی بنائیں گے مودی 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 10th December 2018, 2:57 AM | ملکی خبریں |

وارانسی :9/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی 29 دسمبر کو غازی پور ضلع میں راج بھر سماج کے لیے آئیڈیل سہیل دیو کے نام سے ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کے ساتھ پوروانچل کی 14 راج بھر اکثریتی لوک سبھا سیٹوں پر مشن 2019 کے لحاظ سے سیاسی حکمت عملی پرتوجہ دینے کا کام کریں گے۔ مرکزی وزیر منوج سنہا کے گھر ضلع کے ساتھ سہیل دیو ہندوستانی سماج پارٹی کے سربراہ اور ریاستی حکومت میں کابینہ وزیر اوم پرکاش راج بھر کے گڑھ میں ہونے والی وزیر اعظم کی اس ریلی میں پوروانچل کے تمام اضلاع سے راج بھر سماج کو جمع کرنے کی تیاری شروع ہو گئی ہے۔ مودی کی اس ریلی میں بی جے پی مہاراجہ سہیل دیو کے لئے جمع ہونے والے راج بھر معاشرے کی بھیڑ کے درمیان ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کے ساتھ سیاسی پیغام دینے میں کتنا کامیاب ہوگی یہ تو 29 کو ہی پتہ چلے گا۔ راج بھر سماج کو غازی پور میں منعقدہ نریندر مودی کی ریلی میں بڑی بھیڑ جمع کرنے کے لئے بین برادری ملاقاتوں کا دور شروع ہونے کے ساتھ ریاستی حکومت میں وزیر مملکت انل راج بھر کو بڑی ذمہ داری دی گئی ہے۔راج بھر کے متنازعہ بیانات کے باوجود وزیر اعظم مودی کی اس ریلی میں علاقائی توانائی دکھانے کا بھی کام کیا جائے گا۔راج بھر معاشرے کے لئے محبوب سہیل دیوپر ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کی سالوں پرانی مانگ کو پورا کرنے کے ساتھ مرکزی حکومت کا ان کے تئیں کتنا احترام کا احساس ہے، یہ اس ریلی میں پی ایم مودی راج بھر سماج کے لوگوں کے درمیان بتانے کا کام کریں گے۔ مودی کی غازی پور میں ہونے والی ریلی کے لئے اتوار کو وارانسی میں جہاں برادری کے اجلاس میں بڑی تعداد میں آنے کا عہد کیا گیا وہیں مؤ میں پیر کو راج بھر سماج کے درمیان ایسی ملاقاتوں کا دور جاری رہے گا۔صوبے کے وزیر مملکت انل راج بھر نے بتایا کہ غازی پور میں پی ایم مودی کی ریلی تاریخی ہوگی۔ مودی اس دوران ٹیلی کمیونیکیشن محکمہ کی طرف سے مہاراجہ سہل دیوکے نام پر ڈاک ٹکٹ بھی جاری کریں گے۔ غازی پور میں مودی ریلی کے بہانے پوروانچل کے راج بھر سماج کو ’لبھائیں گے‘ ،وہیں ضلع کو بڑا سوغات بھی دیں گے۔ وہیں غازی پور کے ضلع مجسٹریٹ کے بالاجی کا کہنا ہے وزیر اعظم کے ضلع میں آنے کی ابھی کوئی سرکاری معلومات ان کو نہیں ملی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔